aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हँसना"
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دےتنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
غم ہو کہ خوشی دونوں کچھ دور کے ساتھی ہیںپھر رستہ ہی رستہ ہے ہنسنا ہے نہ رونا ہے
ایک بگڑی ہوئی قسمت پہ نہ ہنسنا اے دوستجانے کس وقت یہ انسان سنور جاتا ہے
کھل کے ہنسنا تو سب کو آتا ہےلوگ ترسے ہیں اک بہانے کو
رسم دنیا بھی وہی راہ تمنا بھی وہیوہی مل بیٹھ کے ہنسنا وہی تنہا رونا
لئے بیٹھا ہوں گھنگھرو پھول موتیترا ہنسنا بنانا چاہتا ہوں
بارش کا بدن تھا اس کا ہنسناغنچے کا خصال اس کا حق تھا
نہ رونا ہے طریقے کا نہ ہنسنا ہے سلیقے کاپریشانی میں کوئی کام جی سے ہو نہیں سکتا
دل آباد کا برباد بھی ہونا ضروری ہےجسے پانا ضروری ہے اسے کھونا ضروری ہے
ہنسنا ہنسانا چھوٹے ہوئے مدتیں ہوئیںبس تھوڑی دور رہ گئی دیوار دیکھ لیں
تیرا ہنسنا بھی کیا مصیبت ہےمیں کوئی بات کرنے آیا تھا
تنقید کرنے والوں پہ ہنسنا پڑا ہمیںمشکل وہ چاہتے ہمیں مشکل نہ ہوں گے ہم
نہیں بے وجہ ہنسنا اس قدر زخم شہیداں کاتری تلوار کا منہ کچھ نہ کچھ اے تیغ زن بگڑا
آنکھوں کے ساتھ اسے مرا ہنسنا نہیں پسنددریا ہو یا ہو گھاؤ اسے گہرا نہیں پسند
بے حد بے چینی ہے لیکن مقصد ظاہر کچھ بھی نہیںپانا کھونا ہنسنا رونا کیا ہے آخر کچھ بھی نہیں
بڑا عجیب تھا اس کا وداع ہونا بھینہ ہو سکا مرا اس سے لپٹ کے رونا بھی
سب پر ہنسنا شیوہ تھاجب تک خود اس پار نہ تھے
دکھ سے سکھ کا رشتہ جس دن جان گئے ہمرونا ہنسنا سب کچھ اچھا ہو جائے گا
ساغرؔ کسی کو دیکھ کے ہنسنا پڑا مجھےدنیا سمجھ رہی ہے مرے دن پلٹ گئے
شدت کرب میں ہنسنا تو ہنر ہے میراہاتھ ہی سخت ہیں زنجیر کہاں ڈھیلی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books