aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".ebro"
سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیںابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے
ہے اپنی کشت ویراں سرسبز اس یقیں سےآئیں گے اس طرف بھی اک روز ابر و باراں
رکا رہتا ہے چاروں سمت اشک و آہ کا موسمرواں ہر لحظہ کاروبار ابر و باد رکھا ہے
یہ ابر و کشت کی دنیا میں کیسے ممکن ہےکہ عمر بھر کی وفا کا کوئی صلہ ہی نہ ہو
میرا اور اس کا اختلاط ہو گیا مثل ابر و برقاس نے مجھے رلا دیا میں نے اسے ہنسا دیا
تپتے صحراؤں پہ گرجا سر دریا برساتھی طلب کس کو مگر ابر کہاں جا برسا
وہ میرے سامنے ملبوس کیا بدلنے لگانگار خانۂ ابر و ہوا بدلنے لگا
طوفان ابر و باد نہاں ساحلوں پہ ہےدریا کی خامشی میں ڈبونے کا رنگ ہے
کہاں تک روکتے آنکھوں میں ابر و باد ہجراں کواب آئے ہو کہ جب یہ شہر زیر آب آیا ہے
بہت قدیم کا نام ہے کوئی ابر و ہوا کے طوفاں میںنام جو میں اب بھول چکا ہوں کیسے اس کو یاد کروں
طائرو ابر و ہوا بھی ہیں اسی الجھن میںکیسے دو ہونٹوں نے اک باغ ہے دہکایا ہوا
تلخی کام و دہن کی آبیاری کے لیےدعوت شیراز ابر و باد کر لیتے ہیں ہم
صحن چمن میں اپنے نظرؔ تھی عجب بہارتھا دور ابر و باد ابھی کل کی بات ہے
عریاں ہوا ہے ماہ شب ابر و باد میںجیسے سفید روشنی غاروں کے ساتھ ساتھ
بن میں سرگوشی ہوئی آثار ابر و باد سےبند غم سے جیسے اک اشجار کا لشکر کھلا
نہیں یہ ابر و باراں سوزؔ کے احوال کو سن کرفلک کی بھی محبت سے یہ اب چھاتی بھر آئی ہے
کہ مل سکے نہ ہمارا سراغ ہم کو بھیبنائے ابر و ہوا پر مکاں بناتے ہیں
نشہ کسی سے بھی لے لوں شعورؔ آج مگروہ روز ابر و شب مہتاب کس سے لوں
پاس رہیں یا دور مگر ان آنکھوں میںموسم ابر و باد ہمیشہ رہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books