aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".jkud"
وہ جو مجھ میں ایک اکائی تھی وہ نہ جڑ سکییہی ریزہ ریزہ جو کام تھے مجھے کھا گئے
تم ایک بار جو ٹوٹے تو جڑ نہیں پائےہمیں تو روز یہ ذلت اٹھانی پڑتی ہے
میں ٹوٹتا بھی ہوں اور خود ہی جڑ بھی جاتا ہوںکہ یہ کمال بھی اس کی طرف سے ہوتا ہے
بکھیر دے مجھے چاروں طرف خلاؤں میںکچھ اس طرح سے الگ کر کہ جڑ نہ پاؤں میں
کاش جڑ جاتا وہ ٹوٹا آئنہہم بھی کچھ دن بن سنور کے دیکھتے
تری حیات سے جڑ جاؤں واقعہ بن کرتری کتاب میں میرا بھی اکتساب رہے
اک کھیل تھا اور کھیل میں سوچا بھی نہیں تھاجڑ جائے گا مجھ سے وہ تماشائی یہاں تک
بہت کوشش کی لیکن جڑ نہ پایاتمہارے نام میں آدھا ہمارا
ان آنسوؤں نے چھوڑ دی ہونٹوں پہ کچھ نمییعنی شہد سے جڑ گئی گڑ کی مٹھاس اور
تعلق توڑ کر اس کی گلی سےکبھی میں جڑ نہ پایہ زندگی سے
شرم سے پانی ہو جانے کو چاہے جیجڑ کر میرے ساتھ ہے بیٹھا توبہ ہے
جڑ گیا شیشہ بھروسے کا مگررہ گئے ہیں بال کچھ باریک سے
جڑ رہی ہے عمل سے یہ دنیاہم اگر اور مگر میں رہتے ہیں
اب اس سے ایک بڑا نام جڑ گیا اظہرؔجو شاہ کار مری فکر نے بنایا تھا
ٹوٹ کے پھر سے جڑ گیا خواب کا زرد سلسلہمیں نے ترے فراق کو نیند میں ہی بسر کیا
جو لمحے ٹوٹ چکے ان کو جوڑتے کیوں ہویہ جڑ گئے تو انہیں پھر سے توڑتے کیوں ہو
جو بھر بھی جائیں دل کے زخم دل ویسا نہیں رہتاکچھ ایسے چاک ہوتے ہیں جو جڑ کر بھی نہیں سلتے
کبھی بھلا نہ سکا دل شکستگی اپنیجڑا تو جڑ کے بھی اس آئنے میں بال رہا
ہم کوزہ گر کے ہاتھ میں بھی جڑ نہیں سکےاس بھر بھری سی خاک کا گارا نہیں ہوا
کس کی خاطر غزل کی چادر پرگوہر فکر جڑ رہا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books