aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".zami"
پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیںزمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
سب اسی کے ہیں ہوا خوشبو زمین و آسماںمیں جہاں بھی جاؤں گا اس کو پتہ ہو جائے گا
جو میں سر بہ سجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صداترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
اے مری گل زمیں تجھے چاہ تھی اک کتاب کیاہل کتاب نے مگر کیا ترا حال کر دیا
میں ڈھونڈتا ہوں جسے وہ جہاں نہیں ملتانئی زمین نیا آسماں نہیں ملتا
کیا مل گیا ضمیر ہنر بیچ کر مجھےاتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں
پروں کو کھول زمانہ اڑان دیکھتا ہےزمیں پہ بیٹھ کے کیا آسمان دیکھتا ہے
محلوں میں ہم نے کتنے ستارے سجا دیئےلیکن زمیں سے چاند بہت دور ہو گیا
نہ تو زمیں کے لیے ہے نہ آسماں کے لیےجہاں ہے تیرے لیے تو نہیں جہاں کے لیے
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھےمیں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے
پکارتی ہیں فرصتیں کہاں گئیں وہ صحبتیںزمیں نگل گئی انہیں کہ آسمان کھا گیا
مہک رہی ہے زمیں چاندنی کے پھولوں سےخدا کسی کی محبت پہ مسکرایا ہے
یہ آپ ہم تو بوجھ ہیں زمین کازمیں کا بوجھ اٹھانے والے کیا ہوئے
میں لاکھ کہہ دوں کہ آکاش ہوں زمیں ہوں میںمگر اسے تو خبر ہے کہ کچھ نہیں ہوں میں
کہئے تو آسماں کو زمیں پر اتار لائیںمشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے
تو آسمان کی صورت ہے گر پڑے گا کبھیزمیں ہوں میں بھی مگر تجھ کو آسرا دوں گا
پھر دیا پارۂ جگر نے سوالایک فریاد و آہ و زاری ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books