aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Dor"
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
ساتھ اپنا وفا میں نہ چھوٹے کبھی پیار کی ڈور بندھ کر نہ ٹوٹے کبھیچھوٹ جائے زمانہ کوئی غم نہیں ہاتھ تیرا رہے بس مرے ہاتھ میں
گہری رات ہے اور طوفان کا شور بہتگھر کے در و دیوار بھی ہیں کمزور بہت
پھر ہاتھ پہ زخموں کے نشاں گن نہ سکو گےیہ الجھی ہوئی ڈور جو سلجھائی ذرا اور
آ کے پتھر تو مرے صحن میں دو چار گرےجتنے اس پیڑ کے پھل تھے پس دیوار گرے
پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیںزمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم
فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیںڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں
رات نے ایسا پینچ لگایا ٹوٹی ہاتھ سے ڈورآنگن والے نیم میں جا کر اٹکا ہوگا چاند
جب تک ہے ڈور ہاتھ میں تب تک کا کھیل ہےدیکھی تو ہوں گی تم نے پتنگیں کٹی ہوئی
کشاں کشاں لیے جاتی ہے جانب منزلنفس کی ڈور بھی زنجیر بے صدا کی طرح
وقت کی ڈور کو تھامے رہے مضبوطی سےاور جب چھوٹی تو افسوس بھی اس کا نہ ہوا
بچھڑیں گے تو مر جائیں گے ہم دونوں بچھڑ کراک ڈور میں ہم کو یہی ڈر باندھے ہوئے ہے
موجیں ہی پتوار بنیں گی طوفاں پار لگائے گادریا کے ہیں بس دو ساحل کشتی کے ہیں چھور بہت
میں ہوں پتنگ کاغذی ڈور ہے اس کے ہاتھ میںچاہا ادھر گھٹا دیا چاہا ادھر بڑھا دیا
یوں ہی کسی کے دھیان میں اپنے آپ میں گاتی دوپہریںنرم گلابی جاڑوں والی بال سکھاتی دوپہریں
شکستہ رشتوں کی ہاتھوں میں ڈور تھامے ہوئےمیں پوچھتا ہوں مرے دوستو سبب تم سے
معتبر سے رشتوں کا سائبان رہنے دومہرباں دعاؤں میں خاندان رہنے دو
گر یہ ممکن ہوا تو اپنی طرفایک دو خوش خصال کھینچیں گے
جیسے فساد خون سے جلد بدن پہ داغ برصدل کی سیاہیاں بھی ہیں دامن داغدار میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books