aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "adab"
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دیبڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
اک تو ہم کو ادب آداب نے پیاسا رکھااس پہ محفل میں صراحی نے بھی گردش نہیں کی
مے کدے میں کیا تکلف مے کشی میں کیا حجاببزم ساقی میں ادب آداب مت دیکھا کرو
مانع اظہار تم کو ہے حیا، ہم کو ادبکچھ تمہارے دل کے اندر کچھ ہمارے دل میں ہے
جب عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہیکھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
کبھی جب مدتوں کے بعد اس کا سامنا ہوگاسوائے پاس آداب تکلف اور کیا ہوگا
دور بیٹھا غبار میرؔ اس سےعشق بن یہ ادب نہیں آتا
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
باغ میں جانے کے آداب ہوا کرتے ہیںکسی تتلی کو نہ پھولوں سے اڑایا جائے
چمن میں گھومنے پھرنے کے کچھ آداب ہوتے ہیںادھر ہرگز نہیں جانا ادھر صیاد رہتا ہے
تم نے سمجھائے مری سوچ کو آداب ادبلفظ و معنی سے الجھنا بھی تمہی سے سیکھا
بظاہر با ادب یوں حضرت ناصح سے ملتا ہوںمرید خاص جیسے مرشد کامل سے ملتا ہے
ہوا ہے جب سے دل ناصبور بے قابوکلام تجھ سے نظر کو بڑے ادب سے ہے
بھولا نہیں میں آج بھی آداب جوانیمیں آج بھی اوروں کو نصیحت نہیں کرتا
کیسی آداب نمائش نے لگائیں شرطیںپھول ہونا ہی نہیں پھول نظر آنا بھی
ہائے آداب محبت کے تقاضے ساغرؔلب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا
آپ کی نظروں میں سورج کی ہے جتنی عظمتہم چراغوں کا بھی اتنا ہی ادب کرتے ہیں
اس ادا کا تری جواب نہیںمہربانی بھی سرگرانی بھی
پھڑک اٹھا کوئی تیری ادائے ما عرفنا پرترا رتبہ رہا بڑھ چڑھ کے سب ناز آفرينوں میں
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books