aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ahl-e-zarf"
ہم اہل ظرف ہیں یوں ہی خفا نہیں ہوتےوفا شعار کبھی بے وفا نہیں ہوتے
ہم اہل ظرف کہ غم خانۂ ہنر میں رہےسفال نم کی طرح دست کوزہ گر میں رہے
اہل دل اہل ظرف اہل نظربات دل کی کہا نہیں کرتے
جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دویہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے
کچھ اہل ظرف دیکھتے ہیں اس کے نور کومحروم دیدیوں کو بہت دیدہ ور گئے
یہ اہل ظرف کی ہمت کو آزماتے ہیںہر ایک دل کو نہیں آتے راس سناٹے
جو اہل ظرف تھے پیوندگی کے قائل تھےخسیس لوگ تو چھت میں شگاف کرتے رہے
وہ اہل ظرف تھے سایا تلاش کرتے رہےہم اہل کشف ہیں اڑتے ہوئے غبار میں ہیں
ہم اہل ظرف ابھی تک ہیں ایک جنس لطیفجنہیں کچل دیا دنیا نے آزمانے کو
کبھی جو شب کی سیاہی سے ناگہاں گزرےہم اہل ظرف ہر اک سوچ پر گراں گزرے
خیال میں ترے پیکر کو چوم لیتے ہیںہم اہل ظرف ہیں پتھر کو چوم لیتے ہیں
اہل ظرف آپے سے باہر نہیں ہوتے عارفؔہم سمندر تھے نہ بپھرے ندی نالوں کی طرح
پھر اس نے رازؔ چھو لیے ساغر کے سرخ ہونٹخطرے میں اہل ظرف کی پھر آبرو رہی
بس اہل ظرف ہی کو اجازت ہے دید کیہر آنکھ کے لیے نہیں دیدار آئنہ
کمی پہلے ہی تھی شایان اہل ظرف کی لیکننظر سے ہو رہے ہیں آج کل اہل نظر غائب
وہ اور ہیں جو بہکتے ہیں جام پی پی کرہم اہل ظرف کے پی کر قدم سنبھلتے ہیں
جو اہل ظرف ہیں پیاسے وہی ہیں محفل میںیہ دور کس کا ہے یہ انتظام کس کا ہے
سب اہل ظرف راہ عمل پر ہوئے رواںکم ظرف ادھر ادھر کے خیالوں میں گھر گئے
ہمارا درد بھی کچھ تم سے مختلف تو نہ تھاہم اہل ظرف تھے چیخ و پکار کیا کرتے
ہم اہل ظرف خوشیوں میں بھی قابو خود پہ رکھتے ہیںدکھی ہو کر بھی دکھ سے آستینیں نم نہیں کرتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books