aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "akele"
ہنس نہ اتنا بھی فقیروں کے اکیلے پن پرجا خدا میری طرح تجھ کو بھی تنہا رکھے
اب اس کا فن تو کسی اور سے ہوا منسوبمیں کس کی نظم اکیلے میں گنگناؤں گی
کہیں اکیلے میں مل کر جھنجھوڑ دوں گا اسےجہاں جہاں سے وہ ٹوٹا ہے جوڑ دوں گا اسے
اکیلے گھر سے پوچھتی ہے بے کسیترا دیا جلانے والے کیا ہوئے
وہ جو لایا تھا ہم کو دریا تکپار اکیلے اتر گیا کب کا
دریا کی سیر کرنے اکیلے چلے گئےشام شفق کی آپ ہی تحسین ہم نے کی
تمام ناخدا ساحل سے دور ہو جائیںسمندروں سے اکیلے میں بات کرنی ہے
ہنسو تو ساتھ ہنسے گی دنیا بیٹھ اکیلے رونا ہوگاچپکے چپکے بہا کر آنسو دل کے دکھ کو دھونا ہوگا
یہ زندگی جو مجھے قرض دار کرتی رہیکہیں اکیلے میں مل جائے تو حساب کروں
دکھوں کا بوجھ اکیلے نہیں سنبھلتا ہےکہیں وہ ملتا تو اس سے لپٹ کے رو لیتے
کتابیں یوں تو بہت سی ہیں میرے بارے میںکبھی اکیلے میں خود کو بھی پڑھ لیا جائے
اکیلے ہیں وہ اور جھنجھلا رہے ہیںمری یاد سے جنگ فرما رہے ہیں
لب پہ آئی مری غزل شایدوہ اکیلے ہیں آج کل شاید
اکیلے غم سے نئی شاعری نہیں ہوتیزبان میرؔ میں غالبؔ کا امتزاج بھی ہو
اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضرورییہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہوگا
ہم تو بچپن میں بھی اکیلے تھےصرف دل کی گلی میں کھیلے تھے
پھر وہی چھت پر اکیلے ہم وہی ٹھنڈی ہواکتنے اندیشے بڑھے جب رات طوفانی ہوئی
تنگ آ گئے ہیں کیا کریں اس زندگی سے ہمگھبرا کے پوچھتے ہیں اکیلے میں جی سے ہم
وہ اکیلے میں بھی جو لجاتے رہےہو نہ ہو ان کو ہم یاد آتے رہے
گھر لوٹ کے روئیں گے ماں باپ اکیلے میںمٹی کے کھلونے بھی سستے نہ تھے میلے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books