aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ashjaar"
جو بھی من جملۂ اشجار نہیں ہو سکتاکچھ بھی ہو جائے مرا یار نہیں ہو سکتا
سرخیاں امن کی تلقین میں مصروف رہیںحرف بارود اگلتے رہے اخبار کے بیچ
سلامی کو جھکے جاتے ہیں اشجارہوا کا ایک جھونکا جا رہا ہے
ہمارے باغباں نے کہہ دیا گلچیں کے شکوے پرنئے اشجار بھی دیں گے ثمر آہستہ آہستہ
اشجار ہوویں خامہ و آب سیہ بحارلکھنا نہ تو بھی ہو سکے اس کی صفات کا
اقبال مساعد جب نہ رہا رکھے یہ قدم جس منزل میںاشجار سے سایہ دور ہوا چشموں نے ابلنا چھوڑ دیا
جو مسافر کے لئے باعث تسکین نہیںایسے اشجار کی چھاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں
ہوائے تازہ ہوں رکنا نہیں کہیں بھی مجھےگھروں میں گھستا ہوں اشجار سے نکلتا ہوں
میرے رستے میں بھی اشجار اگایا کیجےمیں بھی انساں ہوں مرے سر پہ بھی سایا کیجے
گفتگو کرنے لگے ریت کے انبار کے ساتھدوستی ہو گئی آخر مری اشجار کے ساتھ
موسم خزاں ہی کا تھا مگر حال یہ نہ تھاکیسی بہار آئی کہ اشجار مر گئے
یہ دھوپ ہی تھی اپنی گزر گاہ سو رکھااک فاصلہ بھی سایۂ اشجار سے ہم نے
بن میں سرگوشی ہوئی آثار ابر و باد سےبند غم سے جیسے اک اشجار کا لشکر کھلا
دھوپ کے قہر کی لذت کے شیدائی ہیںیہ اشجار بھی خواب سے چونک پڑے ہوں گے
دھوپ ظالم ہی سہی جسم توانا ہے ابھییاد آئے گا کبھی سایۂ اشجار مجھے
ایسی کہاں اتری ہے کوئی شام مری جاناشجار پہ لکھا ہے ترا نام میری جان
اٹھ کے جا سکتے ہیں ہم ایسوں کے سائے سے آپہم سمجھتے ہیں کہ اشجار کا مطلب کیا ہے
دھوپ کا بوجھ سروں پر آخر آن گراختم ہوئے اشجار سفر کیسے کٹتا
یہ زرد ہو گئے کیسے ہرے بھرے اشجارجو لوگ سائے میں بیٹھے تھے ان پہ کیا گزری
اب وہاں فصل عمارات کی اگ آئی ہےجب جگہ پر گھنے اشجار ہوا کرتے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books