aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aziim"
ہم بہت دور نکل آئے ہیں چلتے چلتےاب ٹھہر جائیں کہیں شام کے ڈھلتے ڈھلتے
مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا سر بزم رات یہ کیا ہوامری آنکھ کیسے چھلک گئی مجھے رنج ہے یہ برا ہوا
میں وہ اسم عظیم ہوں جس کوجن و ملک نے سجدہ کیا تھا
اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گےخواب ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے
شوق کو عازم سفر رکھیےبے خبر بن کے سب خبر رکھیے
پڑھتا جا یہ منظر نامہ زرد عظیم پہاڑوں کادھوپ کھلی پلکوں کے اوپر برف جمی ہے آنکھوں میں
وہ یوں ملا کہ بظاہر خفا خفا سا لگانہ جانے کیوں وہ مجھے پھر بھی با وفا سا لگا
بڑھا لو گے اگر تم فاصلے مجھ سے کبھی عازمؔتو روداد دل ناشاد پھر کس کو سناؤ گے
مانا کہ زندگی سے ہمیں کچھ ملا بھی ہےاس زندگی کو ہم نے بہت کچھ دیا بھی ہے
اے اہل وفا داد جفا کیوں نہیں دیتےسوئے ہوئے زخموں کو جگا کیوں نہیں دیتے
کچھ ایسے زخم بھی در پردہ ہم نے کھائے ہیںجو ہم نے اپنے رفیقوں سے بھی چھپائے ہیں
حسن پری ہو ساتھ اور بے موسم کی بارش ہو جائےچھتری کون خریدے گا پھر جتنی بارش ہو جائے
گداز قلب خوشی سے بھلا کسی کو ملاعظیم وصف ہی انسان کا اداسی ہے
تم غیروں سے ہنس ہنس کے ملاقات کرو ہواور ہم سے وہی زہر بھری بات کرو ہو
خوشی سے جھومتی پھرتی ہے اور پھر مسکراتی ہےمری تازہ غزل وہ یاد کر کے گنگناتی ہے
موسم گل بہار کے دن تھےجو ترے میرے پیار کے دن تھے
اپنے ماضی سے جو ورثے میں ملے ہیں ہم کوان اصولوں کی تجارت نہیں ہوگی ہم سے
دل نہیں عازمؔ چلو جاں ہی سہیخیر اس نے مجھ سے کچھ مانگا تو ہے
عازمؔ یقیں نہیں اسے کیوں میری بات پرکیا کم ہے یہ کہ اس کی قسم کھا رہا ہوں میں
نقش ماضی کے جو باقی ہیں مٹا مت دینایہ بزرگوں کی امانت ہے گنوا مت دینا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books