aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ba.Do.n"
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
مرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہبڑوں کی دیکھ کر دنیا بڑا ہونے سے ڈرتا ہے
بڑے بڑوں کی طرح داریاں نہیں چلتیںعروج تیری خبر جب زوال لیتا ہے
اگر ہے شوق بڑوں سے مکالمے کا تجھےدرست پہلے ترا شین قاف ہو جائے
مگر ہم مصر تھے کہ ہم نے کتابیں بہت پڑھ رکھی ہیںبڑوں نے کہا بھی کہ دیکھو میاں تجربہ تجربہ ہے
سنا ہوا تھا ہجر مستقل تناؤ ہےوہی ہوا مرا بدن کمان بن گیا
بڑوں کے درمیاں بیٹھا ہوا ہوںنصیحت پر نصیحت آ رہی ہے
ابھی نہ انگلی اٹھا مجھ پہ تھوڑی مہلت دےتمیز سیکھ رہا ہوں بڑوں میں بیٹھنے کی
وہ کچھ سہی نہ سہی پھر بھی زاہد ناداںبڑے بڑوں سے محبت میں کافری نہ ہوئی
فراقؔ راہ وفا میں سبک روی تیریبڑے بڑوں کے قدم ڈگمگائے ہیں کیا کیا
بلند ہو تو کھلے تجھ پہ زور پستی کابڑے بڑوں کے قدم ڈگمگائے ہیں کیا کیا
بڑے بڑوں کے نشیب و فراز دیکھے ہیںکوئی ملے تو سہی جس کا سر جھکا ہی نہ ہو
اپنے چھوٹے بڑوں کی سب غلطیبھول جاؤ کہ عید ہو جائے
بڑوں کی بات بڑی ہے ہمیں نہیں باورجو آسماں سے نہ ہوگا حباب کر دے گا
یہ کارگاہ ذہانت ہے اس میں چھوٹے کیابڑے بڑوں نے یہاں پر بڑی حماقت کی
اظہار پر تو پہلے بھی پابندیاں نہ تھیںلیکن بڑوں کے سامنے ہم بولتے نہ تھے
ہمیں تھے ایسے کہاں کے کہ اپنے گھر جاتےبڑے بڑوں نے گزاری ہے بے مکانی میں
بہت سی باتوں کو دل میں بھی رکھنا پڑتا ہےہر ایک بات ہر اک کو بتانا ٹھیک ہے کیا
دکھ کے سب بادل چھٹیں گے دھوپ کھل کر آئے گیمسئلے پر تم بڑوں سے مشورہ کرتے رہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books