aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baakar"
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
تم آئے ہو نہ شب انتظار گزری ہےتلاش میں ہے سحر بار بار گزری ہے
ہے نسیم بہار گرد آلودخاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
برہنہ ہیں سر بازار تو کیابھلا اندھوں سے پردہ کیوں کریں ہم
چراغ حسرت و ارماں بجھا کے بیٹھے ہیںہر ایک طرح سے خود کو جلا کے بیٹھے ہیں
لے کے فقیری آس لگائی دنیا سےباقرؔ پیارے تو بھی سگ دنیا نکلا
شمع ہو فانوس سے باہر تو گل ہو جائے گیبندش الفاظ مت توڑو معانی کے لیے
دل مدعی و دیدہ بنا مدعا علیہنظارہ کا مقدمہ پھر رو بکار ہے
ایک طوفاں کی طرح کب سے کنارہ کش ہےپھر بھی باقرؔ مری نظروں میں بھرم ہے اس کا
وہ بہت سوچیں تڑپ اٹھیں مگر اے باقرؔیاد آئیں تو نہ آئیں یہ تمہاری باتیں
عشق ہے عشق بہ ہر حال نمو پائے گایعنی جلتے ہوئے بھی اور پگھلتے ہوئے بھی
جو زمانے کا ہم زباں نہ رہاوہ کہیں بھی تو کامراں نہ رہا
درد دل آج بھی ہے جوش وفا آج بھی ہےزخم کھانے کا محبت میں مزا آج بھی ہے
باقرؔ جو بھٹکتا ہے معانی کے سفر میںہو صورت زیبا تو اٹکتا بھی بہت ہے
کسی پہ کوئی بھروسہ کرے تو کیسے کرےکہ آنسوؤں کے سوا اور کوئی کیا دے گا
ہزار چاہا لگائیں کسی سے دل لیکنبچھڑ کے تجھ سے ترے شہر میں رہا نہ گیا
بہار کی تم نئی کلی ہو ابھی ابھی جھوم کر کھلی ہومگر کبھی ہم سے یوں ہی پوچھو کہ حسرتوں کا مزار کیا ہے
اب خانماں خراب کی منزل یہاں نہیںکہنے کو آشیاں ہے مگر آشیاں نہیں
باقرؔ مجھے کچھ داد سخن کی نہیں پروامیں شہر خموشاں میں ہوں اور نغمہ سرا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books