aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "barasne"
ابر گریز پا کو برسنے سے کیا غرضسیپی میں بن نہ پائے گہر تم کو اس سے کیا
نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا بزم رنداں میں ساغر کھنکنے لگامیکدے پہ برسنے لگیں مستیاں جب گھٹا گھر کے آئی مزا آ گیا
برہنہ ہیں سر بازار تو کیابھلا اندھوں سے پردہ کیوں کریں ہم
کیا ہوا گر نہیں بادل یہ برسنے والایہ بھی کچھ کم تو نہیں ہے جو یہ آیا ہوا ہے
پھر خیالوں میں ترے قرب کی خوشبو جاگیپھر برسنے لگی آنکھیں مری بادل کی طرح
نکل گئے ہیں جو بادل برسنے والے تھےیہ شہر آب کو ترسے گا چشم تر کے بغیر
غیور دل سے نہ مانگی گئی مراد اداؔبرسنے آپ ہی کالی گھٹا نہیں آئی
شام ہوتے ہی برسنے لگے کالے بادلصبح دم لوگ دریچوں میں کھلے سر نکلے
شبنم کی تراوش سے بھی دکھتا تھا دل زارگھنگھور گھٹاؤں کو برسنے کی پڑی تھی
پھر جس کے تصور میں برسنے لگیں آنکھیںوہ برہمی صحبت شب یاد رہے گی
دہکتا شعلہ سا میں ایک دشت ہوں پاشیؔاگر گھٹا ہے تو ساون کی تو برسنے آ
اس کی آنکھوں کا ساون برسنے لگابادلوں میں پرندہ گھرا دیکھ کر
کوئی بھروسہ نہیں ابر کے برسنے کابڑھے گی پیاس کی شدت نہ آسماں دیکھو
ملتے ہیں نظر ہوش اڑتے ہیں مستی بھی برسنے لگتی ہےمعلوم نہیں وہ کون سی مے آنکھوں سے پلایا کرتے ہیں
میں وہی دشت ہمیشہ کا ترسنے والاتو مگر کون سا بادل ہے برسنے والا
اس سے کہیو جو خود میں ڈوبا ہےتجھ پہ بادل نہیں برسنے کے
پھر وہ آمادہ ہوئے مجھ پہ برسنے کے لیےپھر مرے سر پہ مصیبت کی گھٹائیں آئیں
برسنے کو تو برستا ہے ابر نیساں بھیمگر برس نہ سکا میری چشم تر کی طرح
برسنے لگتی ہیں آنکھیں ہماریتری گاتی ہیں جب ملہار آنکھیں
صحرا میں بگولوں کی طرح ناچ رہا ہوںفطرت سے میں بادل تھا برسنے کے لیے تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books