aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bhatak"
صحرا صحرا بھٹک رہا ہےاپنے عشق میں سچا چاند
کہیں چاند راہوں میں کھو گیا کہیں چاندنی بھی بھٹک گئیمیں چراغ وہ بھی بجھا ہوا میری رات کیسے چمک گئی
اپنی تلاش اپنی نظر اپنا تجربہرستہ ہو چاہے صاف بھٹک جانا چاہئے
دن میں بھٹک رہے ہیں جو منزل کی راہ سےیہ لوگ کیا کریں گے اگر رات ہو گئی
دن میں پریوں کی کوئی کہانی نہ سنجنگلوں میں مسافر بھٹک جائیں گے
بھٹک رہی تھی جو کشتی وہ غرق آب ہوئیچڑھا ہوا تھا جو دریا اتر گیا یارو
میں راہ سے بھٹک گیا تو کیا ہواچراغ میرے ہاتھ میں تو تھا نہیں
خوشبو سے میرا ربط ہے جگنو سے میرا کامکتنا بھٹک گیا ہوں مجھے مار دیجئے
میں کہہ رہا ہوں کہ اے دل ادھر ادھر نہ بھٹکگزر نہ جائے زمانہ اداس ہونے کا
زمیں چھٹی تو بھٹک جاؤ گے خلاؤں میںتم اڑتے اڑتے کہیں آسماں نہ چھو لینا
بھٹک رہی ہے پرانی دلائیاں اوڑھےحویلیوں میں مرے خاندان کی خوشبو
ہیں فون پہ کس کے ساتھ باتیںاور ذہن کہاں بھٹک رہا ہے
پکار اے جرس کاروان صبح طرببھٹک رہے ہیں اندھیروں میں تیرے سودائی
ننگی سڑکوں پر بھٹک کر دیکھ جب مرتی ہے راترینگتا ہے ہر طرف ویرانہ تیرے شہر میں
تم بھٹک جاؤ تو کچھ ذوق سفر آ جائے گامختلف رستوں پہ چلنے کا ہنر آ جائے گا
کسی صحرا میں بچھڑ جائیں گے سب یار مرےکسی جنگل میں بھٹک جائے گا لشکر میرا
مجھے آ کے دے سہارا یہ قدم نہ ڈگمگائیںکہیں میں بھٹک نہ جاؤں مجھے راستہ دکھا جا
بھٹک رہی ہے اندھیرے میں زندگی کی براتکوئی چراغ سر رہ گزر جلاتا جا
بھٹک جاتی ہیں تم سے دور چہروں کے تعاقب میںجو تم چاہو مری آنکھوں پہ اپنی انگلیاں رکھ دو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books