aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaahtii"
دفنا دیا گیا مجھے چاندی کی قبر میںمیں جس کو چاہتی تھی وہ لڑکا غریب تھا
جو چاہتی دنیا ہے وہ مجھ سے نہیں ہوگاسمجھوتا کوئی خواب کے بدلے نہیں ہوگا
اب آئیں یا نہ آئیں ادھر پوچھتے چلوکیا چاہتی ہے ان کی نظر پوچھتے چلو
دنیا تو چاہتی ہے یوں ہی فاصلے رہیںدنیا کے مشوروں پہ نہ جا اس گلی میں چل
اسی کی شکل لیا چاہتی ہے خاک مریسو شہر جاں میں کوئی کوزہ گر نہ رہ جائے
پگلی سی ایک لڑکی سے شہر یہ خفا ہےوہ چاہتی ہے پلکوں پہ آسمان رکھنا
جب آ گئے ہیں شہر طلسمات کے قریبکیا چاہتی ہے نرگس بیمار دیکھ لیں
کہانی رخ بدلنا چاہتی ہےنئے کردار آنے لگ گئے ہیں
وہ اٹھا شور ماتم آخری دیدار میت پراب اٹھا چاہتی ہے نعش فانیؔ دیکھتے جاؤ
منانا چاہتی تھی سچے دل سے اے دعاؔ اس کواسے مجھ سے شکایت تھی مگر وہ اور کچھ سمجھا
یہاں تو لڑکیاں اچھا سا گھر بھی چاہتی ہیںہمارے پاس تو اچھا لباس بھی نہیں ہے
وہی اک شخص تھا میرا یہاں پر جی لگانے کواسی کو چاہتے تھے سب کہ گاؤں سے نکل جائے
ہم سے وہ جان سخن ربط نوا چاہتی ہےچاند ہے اور چراغوں سے ضیا چاہتی ہے
سبزہ بھی چاہتی ہیں تصور کی خاک پروہ آنکھیں جن کو نم بھی نہیں کر سکوں گا میں
آسمانوں کے ستم سہتی ہیں اس کے باوجودسب زمینیں چاہتی ہیں آسماں کوئی تو ہو
کسی کو چاہتی ہے پوچھ لوں کیاجواب اس کا مگر ہاں میں ملا تو
دوستی خون جگر چاہتی ہےکام مشکل ہے تو رستہ دیکھو
گھر کی مشکل کوئی حل چاہتی ہےمجھ سے وہ تاج محل چاہتی ہے
ہے دیکھنے کی چیز جو بسمل کا رقص بھیدنیا یہ چاہتی ہے کہ مرنے نہ دے مجھے
میں جانتا ہوں میری طرح چاہتی ہو تمتنہائی سے نجات مری بات مان لو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books