aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chalaa-chal"
چلا چل مہلت آرام کیا ہےمسافر اور تیرا کام کیا ہے
اگر موج ہے بیچ دھارے چلا چلوگرنہ کنارے کنارے چلا چل
جب اٹھایا بزم سے اس شوخ نےمیں اٹھا اٹھ کر چلا چل کر گرا
نہیں ہے منزل مقصود دور اے سالکقسم خدا کی چلا چل قدم بڑھائے ہوئے
چلا چل دیکھ ڈس جائے نہ تجھ کوترے پیچھے ترا سایا لگا ہے
ہاں چلا چل مسافر جنترہ میں دو چار کربلائیں ہیں
بعد مدت کے ملا ہے تو چلا چل مرے ساتھمے کدہ یاں سے ہے بس چار قدم اے ناصح
چلا چل سر اٹھا کر یار ناقدؔلگی اب تک کوئی تہمت نہیں ہے
رائیگاں چلتا چلا جاتا ہوںمیں کہاں چلتا چلا جاتا ہوں
زندگی چال چل گئی شایدموت پھر آ کے ٹل گئی شاید
چلو چل کر وہیں پر بیٹھتے ہیںجہاں پر سب برابر بیٹھتے ہیں
سمیٹ لائیں چلو چل کے اپنے خواب کے پھولکہ ان دنوں کہیں کھلتے نہیں گلاب کے پھول
زندگی بھی کیسی چال چل رہی ہےخود کو ہی گرا کے خود سنبھل رہی ہے
بیٹھو کبھی نہ ہار کے ہمت چلے چلواے رہروان راہ محبت چلے چلو
گلشن ہے لالہ زار چلو چل کے دیکھ لیںآئی ہے کیا بہار چلو چل کے دیکھ لیں
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلےاپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
چلے چلو جہاں لے جائے ولولہ دل کادلیل راہ محبت ہے فیصلہ دل کا
چلے چلو کہ ٹھہرنے کا یہ مقام نہیںکسی بھی منزل مقصود کو دوام نہیں
ہم سے بھلی چال چلی چاندنیسوئے تو لک چھپ کے ٹلی چاندنی
ضرور وقت ہی کچھ چال چل رہا ہوگاوہی بساط پہ مہرے بدل رہا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books