aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chehro.n"
کھڑا ہوں کب سے میں چہروں کے ایک جنگل میںتمہارے چہرے کا کچھ بھی یہاں نہیں ملتا
مجھ کو بھی شوق تھا نئے چہروں کی دید کارستہ بدل کے چلنے کی عادت اسے بھی تھی
دلوں میں آگ لبوں پر گلاب رکھتے ہیںسب اپنے چہروں پہ دوہری نقاب رکھتے ہیں
دھوپ سے چہروں نے دنیا میںکیا اندھیر مچا رکھا ہے
ذرا موسم تو بدلا ہے مگر پیڑوں کی شاخوں پر نئے پتوں کے آنے میں ابھی کچھ دن لگیں گےبہت سے زرد چہروں پر غبار غم ہے کم بے شک پر ان کو مسکرانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
ہنستے ہوئے چہروں سے ہے بازار کی زینترونے کی یہاں ویسے بھی فرصت نہیں ملتی
شہر ہے چہروں کی تمثیلسب کا رنگ اترنا ہے
میں ثابت کس طرح کرتا کہ ہر آئینہ جھوٹا ہےکئی کم ظرف چہروں کو اتر جانے کی جلدی تھی
اب یہ سوچوں تو بھنور ذہن میں پڑ جاتے ہیںکیسے چہرے ہیں جو ملتے ہی بچھڑ جاتے ہیں
ذائقے بارہا آنکھوں میں مزا دیتے ہیںبعض چہروں کو بھی نمکین کہا ہے میں نے
سجائے پھرتے تھے جھوٹی انا جو چہروں پروہ لوگ قصر سکندر میں جا کے لیٹ گئے
بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائےغم سے جلتے چہروں کو روشنی نہ سمجھا جائے
اے پیار ترے حصے میں آیا تری قسمتوہ درد جو چہروں سے ادا ہو نہیں سکتا
اب تو چہروں پہ بھی کتبوں کا گماں ہوتا ہےآنکھیں پتھرائی ہوئی ہیں لب گویا کیسا
اب تو چہروں کے خد و خال بھی پہلے سے نہیںکس کو معلوم تھا تم اتنے بدل جاؤ گے
یہ تبسم تو ہے چہروں کی سجاوٹ کے لیےورنہ احساس وہ دوزخ ہے کہ جلتے رہیے
میں نئے چہروں پہ کہتا تھا نئی غزلیں سدامیری اس عادت سے اس کو بد گماں ہونا ہی تھا
زخم کی صورت نظر آتے ہیں چہروں کے نقوشہم نے آئینوں کو تہذیبوں کا مقتل کر دیا
ڈوبنے والا تھا اور ساحل پہ چہروں کا ہجومپل کی مہلت تھی میں کس کو آنکھ بھر کر دیکھتا
بربادیاں تو میرا مقدر ہی تھیں مگرچہروں سے دوستوں کے ملمع اتر گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books