aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dargah"
گو دعوی تقوی نہیں درگاہ خدا میںبت جس سے ہوں خوش ایسا گنہ گار نہیں ہوں
جمع تھے رات مرے گھر ترے ٹھکرائے ہوئےایک درگاہ پہ سب راندۂ درگاہ ملے
شام ہوئی ہے یار آئے ہیں یاروں کے ہم راہ چلیںآج وہاں قوالی ہوگی جونؔ چلو درگاہ چلیں
کیا کسی درگاہ میں جانا ہے آجصبح سے سامان ہیں حمام کے
ہوں وہ امیر امام کہ فرہاد و قیس ہوںآؤ کہ ہر شہید کی درگاہ عشق ہے
دل کے مدفن پہ نہیں کوئی بھی رونے والااپنی درگاہ کے ہم خود ہی مجاور ٹھہرے
حضرت سے اس کی جانا کہاں ہےاب مر رہے گا یاں بندہ درگاہ
یوں تری راہ میں پڑے ہوئے ہیںجیسے درگاہ میں پڑے ہوئے ہیں
التجا تجھ سے کب اے قبلۂ حاجات نہ تھیتیری درگاہ میں کس روز مناجات نہ تھی
کہے ہے کوہ کن کر فکر میری خستہ حالی میںالٰہی شکر کرتا ہوں تری درگاہ عالی میں
بڑی درگاہ کا سائل ہوں حسرتؔبڑی امید ہے میری بڑا دل
یہ کیوں ہے ناامیدی درگاہ کبریا سےجو کچھ کہ آرزو ہے ویسا ہی پائیے گا
میں نے نو من تیل جلایا ہےدھاگے باندھے درگاہ پیا
میں ہر درگاہ پہ جاؤں گیہو سندھ ہو یا لاہور سجن
پردۂ درد میں آرام بٹا کرتے ہیںاس کی درگاہ میں انعام بٹا کرتے ہیں
یہ مشت خاک ہو مقبول درگاہصبا کی چاہتا ہوں مہربانی
کمی نہیں تری درگاہ میں کسی شے کیوہی ملا ہے جو محتاج کا سوال ہوا
اس کو انسان تو کہتے ہوئے شرم آتی ہےتیری درگہ سے جسے رتی بھی غیرت نہ ملی
قدر کر دل کی کہ درگاہ خدا میں اے ندیمدو جہاں کی نعمتیں حاضر ہیں لیکن دل نہیں
کیوں نہ رکھوں میں تبرک کی طرحغم ملا ہے عشق کی درگاہ سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books