aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "darja"
دل میں ہر لحظہ ہے صرف ایک خیالتجھ سے کس درجہ محبت ہے مجھے
پاس بیٹھے ہوئے یاروں کو خبر تک نہ ہوئیہم کسی بات پہ اس درجہ انوکھا ٹوٹے
وصل کی شب تھی تو کس درجہ سبک گزری تھیہجر کی شب ہے تو کیا سخت گراں ٹھہری ہے
اس کا انجام بھی کچھ سوچ لیا ہے حسرتؔتو نے ربط ان سے جو اس درجہ بڑھا رکھا ہے
کرنا ہی تھا سپرد جو قاتل کو ایک دناس درجہ کیوں امان میں رکھا گیا مجھے
نیند نہیں آتی تھی سازش کے دھڑکے میںفاتح ہو کر بھی کس درجہ بزدل تھا میں
خود بہ خود بے ساختہ میں ہنس پڑااس نے اس درجہ رلایا دیر تک
اس درجہ مجھے کھوکھلا کر رکھا تھا غم نےلگتا تھا گیا اب کے گیا اب کے گیا میں
دیکھا تھا کل جگرؔ کو سر راہ مے کدہاس درجہ پی گیا تھا کہ نشے میں چور تھا
مجھے تو اس درجہ وقت رخصت سکوں کی تلقین کر رہے ہومگر کچھ اپنے لیے بھی سوچا میں یاد آیا تو کیا کرو گے
اس درجہ محبت میں تغافل نہیں اچھاہم بھی جو کبھی تم سے گریزاں ہوں تو کیا ہو
ہنستے ہنستے مری آنکھوں میں نمی آ گئی ہےتو نے دیکھا نہیں کس درجہ اداکار ہوں میں
کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثےہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
راحل ہوں مسلمان بصد نعرۂ تکبیریہ قافلہ یہ بانگ درا میرے لیے ہے
اس درجہ پشیماں مرا قاتل ہے کہ اس سےمحشر میں مرے سامنے آیا نہیں جاتا
کہہ گئی باد صبا آج ترے کان میں کیاپھول کس درجہ شرارت سے تجھے دیکھتے ہیں
لوگ تنہائی کا کس درجہ گلا کرتے ہیںاور فن کار تو تنہا ہی رہا کرتے ہیں
اب اس سے ترک تعلق کروں تو مر جاؤںبدن سے روح کا اس درجہ اشتراک ہوا
اس درجہ عشق موجب رسوائی بن گیامیں آپ اپنے گھر کا تماشائی بن گیا
انتظار اس گل کا اس درجہ کیا گل زار میںنور آخر دیدۂ نرگس کا زائل ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books