aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "farhat"
تمہیں اس سے محبت ہے تو ہمت کیوں نہیں کرتےکسی دن اس کے در پہ رقص وحشت کیوں نہیں کرتے
تو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعدکتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد
ہر گلی کوچے میں رونے کی صدا میری ہےشہر میں جو بھی ہوا ہے وہ خطا میری ہے
فرحتؔ احساس ترقی نہیں کرنی مجھ کواتنی رفتار سے چلنا نہیں آتا ہے مجھے
کتنی فرحت فزا تھی بوئے وفااس نے دل کو جلا کے دیکھ لیا
اب دل کی طرف درد کی یلغار بہت ہےدنیا مرے زخموں کی طلب گار بہت ہے
بہت زمین بہت آسماں ملیں گے تمہیںپہ ہم سے خاک کے پتلے کہاں ملیں گے تمہیں
بس ایک لمحے کے سچ جھوٹ کے عوض فرحتؔتمام عمر کا الزام لے گیا مجھ سے
میں رونا چاہتا ہوں خوب رونا چاہتا ہوں میںاور اس کے بعد گہری نیند سونا چاہتا ہوں میں
یہ دل دنیا سے باز آنے لگا ہےکہ اب سینے میں راز آنے لگا ہے
جو عشق چاہتا ہے وہ ہونا نہیں ہے آجخود کو بحال کرنا ہے کھونا نہیں ہے آج
ایک بس تو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھامیں نے جو سنگ تراشا تھا خدا ہو بیٹھا
کہاں میں کہاں ہو تمجواب آیا جہاں ہو تم
شاعری تنہائی کی رونق ہے محفل کی نہیںفرحتؔ احساس اپنا یہ دربار کم کر دیجیے
موت کا وقت گزر جائے گایہ بھی سیلاب اتر جائے گا
یہ شخص فرحت احساسؔ ایسی بری بلا ہےہم اس کے ساتھ رہ کر بیکار ہو کے نکلے
شام آتے ہی تمہیں رہتی ہے گھر جانے کی جلدیفرحتؔ احساس ان دنوں آوارگی کم ہو رہی ہے
فرحتؔ احساس وہ ہم زاد ہے میرا جس نےشہر میں دھوم مچا دی مری تنہائی کی
نہیں ہے اب کوئی رستہ نہیں ہےکوئی جز آپ کے اپنا نہیں ہے
خاک ہے میرا بدن خاک ہی اس کا ہوگادونوں مل جائیں تو کیا زور کا صحرا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books