aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hamaa"
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کیسو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہمتو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
اپنی محرومیاں چھپاتے ہیںہم غریبوں کی آن بان میں کیا
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
گرچہ ہے کس کس برائی سے ولے باایں ہمہذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے
مل چکی ہم کو ان سے داد وفاجو نہیں جانتے لگی دل کی
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہمبچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
ہم شوق کے شعلے کی لپک بھول بھی جائیںوہ شمع فسردہ کا دھواں یاد رہے گا
آن پہ ہو مدار کیا بود کے روزگار کادم ہمہ دم ہے دوں یہ دم وہم دوام رنج ہے
یوں جسم مہکتا ہے ہوائے گل تر سے!جیسے کوئی پہلو سے ابھی اٹھ کے گیا ہو
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
ان کے اک جاں نثار ہم بھی ہیںہیں جہاں سو ہزار ہم بھی ہیں
ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزاریا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے
بیکسی ہائے شب ہجر کی وحشت ہے ہےسایہ خورشید قیامت میں ہے پنہاں مجھ سے
ہزار عیب خود اپنے ہی نام میں لکھ کرمیں تیری رائے ہمہ گیر کرتا رہتا ہوں
ہمہ ناامیدی ہمہ بد گمانیمیں دل ہوں فریب وفا خوردگاں کا
زندگی یہ ہے کہ با ایں ہمہ سودائے سفرزندگی حسرت یک گام ہوئی جاتی ہے
ہمہ تن گوش زندگی تھی فراقؔموت دھیمے سروں میں گاتی تھی
میں ہمہ وقت محبت میں پڑا رہتا تھاپھر کسی دوست سے پوچھا یہ غلامی تو نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books