aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "izaafa"
جو اک نسل فرومایہ کو پہنچےوہ سرمایہ اکٹھا کیوں کریں ہم
میں نے انگور کی بیلوں میں تجھے چوم لیاکر دیا اور اضافہ تری حیرانی میں
غموں میں کچھ کمی یا کچھ اضافہ کر رہے ہیںسمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ ہم کیا کر رہے ہیں
میرے ماتھے کی لکیروں میں اضافہ کر کےوہ بھی ماضی کی طرح اپنی نشانی دے گا
تم وہی ہو کہ جو پہلے تھے مری نظروں میںکیا اضافہ ہوا ان اطلس و بانات کے ساتھ
تیری کمی میں روز اضافہ کرے گی عمراور اس کمی کو کم بھی نہیں کر سکوں گا میں
کچھ طلب میں بھی اضافہ کرتی ہیں محرومیاںپیاس کا احساس بڑھ جاتا ہے صحرا دیکھ کر
تو نے جو درد کی دولت ہمیں دی تھی اس میںکچھ اضافہ ہی کیا ہم نے خیانت نہیں کی
ان کے شبہات میں کچھ اور اضافہ تھا شکیبؔاشک سادہ کے اس انعام پہ رونا آیا
یہ بے چینی ہمیشہ سے مری فطرت ہے لیکنبقدر عمر اس میں کچھ اضافہ ہو گیا ہے
جنوں میں کوئی اضافہ نہیں ہے مدت سےغبار جسم بھی اب کے اڑا کے دیکھتے ہیں
ہوتے ہی جواں ہو گئے پابند حجاب اورگھونگھٹ کا اضافہ ہوا بالائے نقاب اور
ذرا آگے چلو گے تو اضافہ علم میں ہوگامحبت پہلے پہلے بے ضرر محسوس ہوتی ہے
اب اس فضا کی کثافت میں کیوں اضافہ ہوغبار دل ہے سو دل میں نہاں لیے پھریے
توجہ چارہ گر کی باعث تکلیف ہے بیخودؔاضافہ ہے مصیبت میں دواؤں کا اثر کرنا
بچھڑتے وقت اضافہ نہ اپنے رنج میں کریہی سمجھ کہ ہوا ہے بہت ملال مجھے
رونق میں اچانک جو اضافہ سا ہوا ہےآنگن میں مرے چاند کا ہالہ ہے کہ تم ہو
جو ہو سکے تو مرے ہجر میں اضافہ کرکہ مجھ سے دیر ہوئی تجھ سے دل لگانے میں
خوشی میں یوں اضافہ کر لیا ہےبہت سا غم اکٹھا کر لیا ہے
کرتے ہیں بتدریج وہ ظلموں میں اضافہمجھ پر اگر ان کا ہے کچھ احسان یہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books