aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jaam"
بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کااگر اس طرۂ پر پیچ و خم کا پیچ و خم نکلے
تیرا فراق جان جاں عیش تھا کیا مرے لیےیعنی ترے فراق میں خوب شراب پی گئی
میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دےمیں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
کیا بھلا ساغر سفال کہ ہمناف پیالے کو جام کر رہے ہیں
اور جام ٹوٹیں گے اس شراب خانے میںموسموں کے آنے میں موسموں کے جانے میں
ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائےچراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے
سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میںمزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
تشنگی میں لب بھگو لینا بھی کافی ہے فرازؔجام میں صہبا ہے یا زہراب مت دیکھا کرو
مے کدہ سنسان خم الٹے پڑے ہیں جام چورسرنگوں بیٹھا ہے ساقی جو تری محفل میں ہے
اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیاساغر جم سے مرا جام سفال اچھا ہے
شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہیاس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا
اک عمر سے ہوں لذت گریہ سے بھی محروماے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ
میں نظر سے پی رہا تھا تو یہ دل نے بد دعا دیترا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے
تو جو ہے جان تو جو ہے جاناںتو ہمیں آج تک ملا ہی نہیں
چھلکے ہوئے تھے جام پریشاں تھی زلف یارکچھ ایسے حادثات سے گھبرا کے پی گیا
ہم جو اب آدمی ہیں پہلے کبھیجام ہوں گے چھلک گئے ہوں گے
کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہےمگر اس پہ کوئی کرے بھی کیا یہ تو میکدے کا نظام ہے
سر جس پہ نہ جھک جائے اسے در نہیں کہتےہر در پہ جو جھک جائے اسے سر نہیں کہتے
جاں فزا ہے بادہ جس کے ہاتھ میں جام آ گیاسب لکیریں ہاتھ کی گویا رگ جاں ہو گئیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books