aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khajaalat"
ڈالا نہ بے کسی نے کسی سے معاملہاپنے سے کھینچتا ہوں خجالت ہی کیوں نہ ہو
کوئی رستہ ملے کیوں کر مرے پائے خجالت کویہاں تو پاؤں دھرنا بھی کوئی الزام دھرنا ہے
گنہ کا بوجھ جو گردن پہ ہم اٹھا کے چلےخدا کے آگے خجالت سے سر جھکا کے چلے
ہوئی خجالت سے نفرت افزوں گلے کیے خوب آخریں دموہ کاش اک دم ٹھہر کے آتے کہ میرے لب پر بھی دم نہ ہوتا
مجھ کو مارا ہے پر خجالت سےوہ بھی گردن جھکائے بیٹھے ہیں
طاہرؔ میں کنج زیست میں چپ چاپ ہوں پڑامجنوں سی وہ خجالت و حالت تمام شد
دیکھا تجھے جو خون شہیداں سے سرخ پوشترک فلک زمیں میں خجالت سے گڑ گیا
دکھا صحیفۂ رخ اس طرح کہ اہل بہارورق ورق بہ خجالت بیاض لالہ کریں
کیا شرمندہ اتنا سخت جانی نے نزاکت سےخجالت سے سر ان کے سامنے مشکل سے اٹھتا ہے
جو اندھیروں میں نہ شائستہ رہےوہ اجالوں سے خجالت میں ملے
امانت محتسب کے گھر شراب ارغواں رکھ دیتو یہ سمجھو کہ بنیاد خربات مغاں رکھ دی
خجالت ہوئی اس کے کوچہ میں کیا کیامجھے پہلے نقش قدم دیکھنا تھا
کٹ گئے مارے خجالت کے جوانان چمنباڑھ پر قد جو ترا او ستم ایجاد آیا
ایک دن ہاتھ لگایا تھا ترے دامن کواب تلک سر ہے خجالت سے گریبان کے بیچ
قابل دید ہے محشر میں خجالت ان کیدو قدم چلتے ہیں رکتے ہیں ٹھہر جاتے ہیں
حرص و ہوا میں پڑ کر حق سوں ہوا ہے باطلپھر مانگتا ہے جنت کیا نفس بد خصالت
ہم سے انساں کی خجالت نہیں دیکھی جاتیکم سوادوں کا بھرم ہم نے روا رکھا ہے
وہ گل عرق فشاں نظر آیا جو باغ میںشبنم پہ اوس آب خجالت سے پڑ گئی
بے چہرگیٔ عمر خجالت بھی بہت ہےاس دشت میں گرداب کی صورت بھی بہت ہے
شراب آب خجالت نگاہ میں ٹھہرےکہ چشم یار سے ہم چشم جام ہو نہ سکا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books