aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khojnaa"
جو خواب دیکھنا تعبیر کھوجنا ہو کبھیتو پہلے رات کے لپٹے ہوئے بھنور کھولیں
میرا سفر مرا ہی تھا اٹھتے کسی کے کیا قدماپنے لیے تھا کھوجنا اپنا ہی نقش پا مجھے
کھوجنا ہے مجھے خدا کا سراغواعظا ہاتھ سے کتاب نہ چھین
اسے ریت ریت میں کھوجنا اسے لہر لہر میں ڈھونڈھناکوئی شہد سا ترا عہد تھا انہی ساحلوں پہ لکھا ہوا
کھوجنا خود ہی اک نیا رستہخود ہی اس راستے سے ہٹ جانا
اس کی چوکھٹ پہ کھوجنا ہم کوہم ملیں گے اسی گلی کی طرف
مجھے عرصۂ مہ و سال میں نہیں کھوجنامیں ہوں ایک لمحۂ مختصر میں چھپا ہوا
پھر چاہتا ہوں نامۂ دل دار کھولناجاں نذر دل فریبی عنواں کیے ہوئے
زہے وہ دل جو تمنائے تازہ تر میں رہےخوشا وہ عمر جو خوابوں ہی میں بہل جائے
آج بہت دن بعد میں اپنے کمرے تک آ نکلا تھاجوں ہی دروازہ کھولا ہے اس کی خوشبو آئی ہے
غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیںتو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
یہ وقت جو تیرا ہے یہ وقت جو میرا ہےہر گام پہ پہرا ہے پھر بھی اسے کھونا ہے
ہے مجھے ابر بہاری کا برس کر کھلناروتے روتے غم فرقت میں فنا ہو جانا
خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میںایک پرانا خط کھولا انجانے میں
مجھ کو خواہش ہی ڈھونڈنے کی نہ تھیمجھ میں کھویا رہا خدا میرا
پھر جگر کھودنے لگا ناخنآمد فصل لالہ کاری ہے
تم چلے جاؤ گے تو سوچیں گےہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا
غیرت یوسف ہے یہ وقت عزیزمیرؔ اس کو رائیگاں کھوتا ہے کیا
ہمیں تو اپنے دل کی دھڑکنوں پہ بھی یقیں نہیںخوشا وہ لوگ جن کو دوسروں پہ اعتبار ہے
کیسے پایا تھا تجھے پھر کس طرح کھویا تجھےمجھ سا منکر بھی تو قائل ہو گیا تقدیر کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books