aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "milaap"
جنگجو وہ ملاپ میں بھی رہےمجھ سے آنکھیں لڑائے بیٹھے ہیں
اسی پہ ہو گیا قربان دو دلوں کا ملاپوہ جائیداد کا جھگڑا جو خاندان میں تھا
یہ چلی ہے کیسی ہوا کہ اب نہیں کھلتے پھول ملاپ کےکبھی دور فصل بہار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کتنا ہی بے کنار سمندر ہو پھر بھی دوسترہتا ہے بے قرار ندی کے ملاپ کو
یہ ہے مزے کی لڑائی یہ ہے مزے کا ملاپکہ تجھ سے آنکھ لڑی اور پھر نگاہ ملے
ملنے دوں گا نہ غیر سے تم کوکرو مجھ سے ملاپ یا نہ کرو
کھائیں گے رحم آپ اگر دل بگڑ گیاہو جائے گا ملاپ اگر لڑ گیا نصیب
خط آنے لگے شکوہ آمیز ان کےملاپ ان سے گویا ہوا چاہتا ہے
چاہتے ہو جو تم دلوں کا ملاپچھوڑ کے میں کو ہم کی بات کرو
ہم سے تجھ کو نہیں ملاپ کبھییہ مگر جگ میں طور یاری ہے
پاس جب غیر کو بٹھاتا ہےجائے ہے دل ترے ملاپ سے ہٹ
دل ملے پر بھی ملاپ ایسی جگہ ہوتے رہےجو ادھر تڑپا کیے ہم وہ ادھر تڑپا کیا
کیونکر نہ روح و جسم سے ہو چند دن ملاپاس کو جدا غرض ہے تو اس کو جدا غرض
خدا کرے کہ انہیں یہ ملاپ راس آئےہواؤں سے جو تعلق بڑھا رہے ہیں چراغ
عاشق کو ہر طرح ہے مصیبت کا سامنااچھا ترا ملاپ نہ اچھا ترا بگاڑ
خدا ہے جو اس بت سے پھر ہو ملاپغرض آج تو اس قدر ہو گئی
ہے کس قدر متوازن نگاہ و دل کا ملاپکہ جیسے دونوں طرف ایک ساں ترازو ہے
سر کٹ کے گر پڑا اسی قاتل کے پاؤں پرجلاد سے ملاپ دم جنگ ہو گیا
رہنا ہے جب حریف ہی بن کر تمام عمرکیا فائدہ ہے یار پھر ایسے ملاپ سے
خفگی بھی طرفہ ہے ایک شے پڑے قصہ ہوتے ہیں لاکھوں طےوہ کہاں ملاپ میں لطف ہے جو مزہ ہے ان کی بگاڑ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books