aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "munfarid"
خود ڈھونڈ لے گا تجھ کو ترا منفرد مقامراہ طلب میں نقش کف پا سے بچ کے چل
بھیڑ میں گم ہو گئے ہم اپنی انگلی چھوڑ کرمنفرد ہونے کی دھن میں اوروں جیسے ہو گئے
سالہا سال عقیدت سے کھلا رہتا ہےمنفرد راہوں کا آغوش جیالوں کے لیے
منفرد استاد دانشؔ بھی ہیں غالب کی طرحیوں تو دنیا میں ہیں نازؔ اچھے سخن ور اور بھی
وہ مجھ سے ملتا خموش رہتا خموشیوں پر ہی داد پاتامگر جو نظروں سے منفرد سے سوال ہوتے کمال ہوتے
مختلف اپنی کہانی ہے زمانے بھر سےمنفرد ہم غم حالات لیے پھرتے ہیں
لگی وہ تجھ سی تو عالم میں منفرد ٹھہریوگرنہ عام سی لگتی اگر جدا لگتی
پھول ہیں بے شمار گلشن میںمنفرد جو ہے وہ کلی اچھی
ہر اک بیگم اگرچہ منفرد ہے اپنی سج دھج میںمگر جتنے بھی شوہر ہیں بچارے ایک جیسے ہیں
دل و نگاہ میں جھگڑا بھی منفرد تھا مگرجو فیصلہ ہوا وہ بھی بڑے کمال کا تھا
ہو نہ ہو اس غزل میں کیفیتمنفرد قافیے تو ہوں گے ہی
انداز صرف تیرا نہیں منفرد ہلالؔسارے سخنوروں کے ہیں تیور الگ الگ
دونوں کردار ایک سے ہیں مگرمنفرد واقعہ ہے دونوں کا
ہے جہد منفرد سبب کاروبار دہراک اضطراب قطرہ ہے دریا کہیں جسے
خود کو دریا میں نہ قطروں سا ملائے رکھنامنفرد ہونے کا احساس دلائے رکھنا
کوئی غزل یا نظم ہو یا منفرد اشعار ہوںان کے سہارے قید ہے اک زندگی دیوان میں
منفرد اپنے خد و خال نہ خاکہ اپناوہ جو اگلوں نے رکھا نام لیے پھرتے ہیں
منفرد میری طبیعت ہے یہ حالات کہیںروش عام کے سانچے میں نہ ڈھالیں مجھ کو
آج بھی ہے منفرد اپنا مقامآج بھی ہیں جانے مانے شہر میں
دوسروں کی ضد ہوں میں کتنا منفرد ہوں میںیہ بھی کیا کہ سب جیسا سر پہ آسماں رکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books