aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naqshe"
اب عشق اس مقام پہ ہے جستجو نوردسایہ نہیں جہاں کوئی نقش قدم نہیں
شاید وہ مل ہی جائے مگر جستجو ہے شرطوہ اپنے نقش پا تو مٹا کر نہیں گیا
ڈوبنے والے پار جا اترےنقش پا اپنے چھوڑ کر تنہا
کھولی ہیں ذوق دید نے آنکھیں تری اگرہر رہ گزر میں نقش کف پائے یار دیکھ
نقش پا دیکھ تو لوں لاکھ کروں گا سجدےسر مرا عرش نہیں ہے جو جھکا بھی نہ سکوں
ریت ہی ریت ہے اس دل میں مسافر میرےاور یہ صحرا ترا نقش کف پا چاہتا ہے
بے تیشہ نظر نہ چلو راہ رفتگاںہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح
جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیںخیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں
دیکھو تو دل فریبی انداز نقش پاموج خرام یار بھی کیا گل کتر گئی
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا ربہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
گزرنے کو تو ہزاروں ہی قافلے گزرےزمیں پہ نقش قدم بس کسی کسی کا رہا
میں وہ فتادہ ہوں کہ بغیر از فنا مجھےنقش قدم کی طرح نہ کوئی اٹھا سکے
گھر کی تعمیر تصور ہی میں ہو سکتی ہےاپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
پختہ طبعوں پر حوادث کا نہیں ہوتا اثرکوہساروں میں نشان نقش پا ملتا نہیں
واماندگی سے اٹھ نہیں سکتا تو کیا ہوامنزل سے آشنا نہ سہی نقش پا تو ہے
میرے نقش ثانی کومجھ میں ہی سے ابھرنا ہے
منزل ملی مراد ملی مدعا ملاسب کچھ مجھے ملا جو ترا نقش پا ملا
دل کہ جس پر ہیں نقش رنگارنگاس کو سادہ کتاب ہونا تھا
برقؔ افتادہ وہ ہوں سلطنت عالم میںتاج سر عجز سے نقش کف پا ہوتا ہے
میں دشت ہوں یہ مغالطہ ہے نہ شاعرانہ مبالغہ ہےمرے بدن پر کہیں قدم رکھ کے دیکھ نقش قدم بنے گا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books