aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parastish"
گر پرستش خدا کی ثابت کیکسو صورت میں ہو بھلا ہے عشق
پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھےنظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
خواہش کو احمقوں نے پرستش دیا قرارکیا پوجتا ہوں اس بت بیداد گر کو میں
مرے جنون پرستش سے تنگ آ گئے لوگسنا ہے بند کیے جا رہے ہیں بت خانے
مرحلہ اپنی پرستش کا ہو درپیش تو میںاپنے ہی سامنے مائل بہ دعا ہو جاؤں
پرستش کی ہے میری دھڑکنوں نےتجھے میں نے فقط چاہا نہیں ہے
کون دیتا ہے محبت کو پرستش کا مقامتم یہ انصاف سے سوچو تو دعا دو ہم کو
ناز پرستش بن جائے گا صبر ذرا اے شورش دلالفت کی دیوانہ گری سے حسن ابھی بیگانہ ہے
جلوۂ حسن پرستش گرمئ حسن نیازورنہ کچھ کعبے میں رکھا ہے نہ بت خانے میں ہے
خاک فنا کو تاکہ پرستش تو کر سکےجوں خضر مت کہائیو آب بقا پرست
وہ کیا خدا کی پرستش کریں گے میری طرحجو ایک بت بھی بہت سوچ کر بناتے ہیں
پرستش کر رہا ہوں آج کل میں بس اداسی کیاداسی جاودانی ہے اداسی سے گھرا ہوں میں
نفرت بھی اسی سے ہے پرستش بھی اسی کیاس دل سا کوئی ہم نے تو کافر نہیں دیکھا
مگر یہ ذوق پرستش کہ اب بھی تشنہ ہےجبیں کو چوم چکے ایک ایک پتھر کی
ایک ہم ہیں کہ پرستش پہ عقیدہ ہی نہیںاور کچھ لوگ یہاں بن کے خدا بیٹھے ہیں
خال ہندو ہیں پرستش کے لیے آئے ہیںپتلیاں آنکھوں کی دو بت ہیں کلیسا ہے وہ رخ
بت پرستی جس سے ہووے حق پرستی اے ظفرؔکیا کہوں تجھ سے کہ وہ طرز پرستش اور ہے
لاکھ منکر سہی پر ذوق پرستش میراآج بھی کوئی صنم کوئی خدا مانگے ہے
جواب دینے کی عادت نہیں خدا کو اگرتو کیا پرستش تصویر کر رہا ہوں میں
پہلے پہل جب آپ کا جوبن اتنا شہر آشوب نہ تھااک مشتاق سے سادہ دل انساں کی پرستش یاد کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books