aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pha.ns"
ہم اپنے اپنے بکھیڑوں میں پھنس چکے ہوں گےنہ تجھ کو میرا نہ مجھ کو ترا پتا ہوگا
اس نے مایوس کر دیا ہوگاپھانس دل سے نکل گئی ہوگی
کتنے دل توڑ چکا ہوں اسی بے ہنری سےجال میں پھنس کے نکلنا نہیں آتا ہے مجھے
دشمن سے پھر گئی نگہ یار شکر ہےاک پھانس تھی کہ دل سے ہمارے نکل گئی
اس نے جب ہاتھ ملایا تو لگادل میں اک پھانس پرانی ہے ابھی
ضمیر وقت میں پیوست ہوں میں پھانس کی صورتزمانہ کیا سمجھتا ہے کہ آسانی سے نکلوں گا
زاہد اس زلف میں پھنس جائے تو اتنا پوچھوںکہیے کس طرح کٹی قبلۂ حاجات کی رات
جانے کیا دیکھا تھا میں نے خواب میںپھنس گیا پھر جسم کے گرداب میں
کیا خاک کروں میں خلش عشق کا شکوہیہ پھانس کبھی تم سے نکالی بھی گئی ہے
اک گھر بنا کے کتنے جھمیلوں میں پھنس گئےکتنا سکون بے سر و سامانیوں میں تھا
دیکھو کہ پھنس نہ جائیں فرشتے بھی جال میںکیوں پڑھ رہے ہو کھول کے زلف رسا نماز
نہ جب تک چاک ہو دل پھانس کب دل کی نکلتی ہےجہاں ہو کام خنجر کا وہاں سوئی سے کیا حاصل
دیوانگی کہاں کہ گریباں سے تنگ ہوںگردن مری ہے طوق میں گویا کہ پھنس رہی
نقرئی جھیل بلاتی تھی انہیںپھنس گئے جال میں طائر میرے
کیوں کر شکار حسن نہ کھیلیں یہاں کے لوگپریوں کو پھانس لیتے ہیں ہندوستاں کے لوگ
اچھے اچھوں کو پھانس رکھا ہےزال دنیا جوان ہے گویا
دل پھنس گیا ہے آپ کی زلفوں میں ہماراہیں بندۂ بے دام تمہارے کئی دن سے
یہ بھی اک پھانس بن نہ جائے کہیںغم کی آسودگی سے ڈرتا ہوں
بہت پھانس نکلی بہت خار نکلےمگر دل کا کانٹا نکلتا نہیں ہے
جو پھانس چبھ رہی ہے دلوں میں وہ تو نکالجو پاؤں میں چبھی تھی اسے ہم نکال آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books