aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "phal"
پیڑ پر پک گیا ہے پھل شایدپھر سے پتھر اچھالتا ہے کوئی
وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹھا دیا تھاانہیں درختوں پہ اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے
کچھ پھل ضرور آئیں گے روٹی کے پیڑ میںجس دن مرا مطالبہ منظور ہو گیا
میں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلاقرعۂ فال مرے نام کا اکثر نکلا
پھل تو سب میرے درختوں کے پکے ہیں لیکناتنی کمزور ہیں شاخیں کہ ہلا بھی نہ سکوں
آ کے پتھر تو مرے صحن میں دو چار گرےجتنے اس پیڑ کے پھل تھے پس دیوار گرے
مصحف رخ ہے کسی کا کہ بیاض حافظایسے چہرے سے کبھی فال نکالی جائے
میں ایک ہجر بے مراد جھیلتا ہوں رات دنجو ایسے صبر کی طرح ہے جس کا پھل نہیں رہا
آئی تھی موج سبز باد شمالیاد کی شاخ پھل گئی ہوگی
مبارک فال نیک اے خسرو شہرمجھے فرہاد فرمایا گیا ہے
فرمان سے پیڑوں پہ کبھی پھل نہیں لگتےتلوار سے موسم کوئی بدلا نہیں جاتا
حریر اطلس و کمخواب پنکھڑی ریشمکسی کے پھول سے تلووں سے شاہ مات سبھی
آنگن کے معصوم شجر نے ایک کہانی لکھی ہےاتنے پھل شاخوں پہ نہیں تھے جتنے پتھر بکھرے ہیں
باغ دھوئیں میں رہتا ہے توپھل زہریلے ہو جاتے ہیں
آتی جاتی ہوئی فصلوں کا محافظ ہوں میںپھل تو سب اس کی امانت ہیں شجر میرا ہے
کتنی جلدی دیا گھر والوں کو پھل اور سایہمجھ سے تو پیڑ کی رفتار زیادہ نکلی
پھل جائے محبت تو محبت ہے محبتاور راس نہ آئے تو مصیبت ہے محبت
یہ درویشوں کی بستی ہے یہاں ایسا نہیں ہوگالباس زندگی پھٹ جائے گا میلا نہیں ہوگا
کن درختوں سے لگا رکھی ہے امید ثمرشاخ ہی جب نہ ہو سرسبز تو پھل کیسے ہو
ہوئی ہے گرم لہو پی کے عشق کی تلواریوں ہی جلائے جا یہ شاخ پھل تو سکتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books