aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "raay-e-avaam"
یہ پنج شیل یہ جمہوریت یہ رائے عوامیہ اہل زر نے کھلونے بنائے ہیں کیا کیا
یہ بات سچ ہے یہاں گفتگو عوام سے ہےمگر ادب کو گزر گاہ عام مت کرنا
جبین پر شکن خاصان عالم کی نہیں بھاتیمگر یہ بھی ہے غوغائے عوام اچھا نہیں لگتا
رسم و راہ عوام کیا جانےعاشقی ننگ و نام کیا جانے
نہ منزل نہ راہ عدم دیکھتے ہیںمگر جانے والوں کو ہم دیکھتے ہیں
گلیوں میں بھٹکنا رہ آلام میں رہنایاں سب کو ہے ناکامیٔ یک گام میں رہنا
جیسے صحرا کی ہو صدا کوئیقدر عرض عوام کچھ بھی نہ تھی
نہ بزم خلوتیاں ہے نہ حشر گاہ عواماندھیری رات کروں کس طرح بسر تنہا
دنیائے زندگی میں مساوات چاہئےاس سلسلہ میں شرط خواص و عوام کیا
راز الم سے ہے شاید کہ مرا راز جدامجھ سے ملنے میں ہے اس آنکھ کا انداز جدا
روح کو راہ عدم میں مرا تن یاد آیادشت غربت میں مسافر کو وطن یاد آیا
یہی اب رائے خرد ہے کہ بھلا دوں اس کوجو کہ افکار و تخیل میں بسا لگتا ہے
سازشیں ہیں وہی خلاف عواممشورے ہیں وہی مشیروں کے
مقبول عوام ہو گیا میںگویا کہ تمام ہو گیا میں
اے منورؔ نہ کرو پیش عواممیرے اشعار کو رسوا نہ کرو
ڈالا جو تم نے ہاتھ کلاہ عوام پرلگ جائیں گے سروں کے بھی انبار دیکھنا
جو خاص بندے ہیں وہ بندۂ عوام نہیںہزار بار جو یوسف بکے غلام نہیں
چیختی رہ گئی صحرا میں خموشیٔ عوامظلم نے نصب کیا دشت میں پہلا پایا
کیا غم اگر یزید رہا اقتدار میںپرچم تو پھر حسین کا میر عوام ہے
جو دشمن عوام تھے نفرت انہیں سے کیاور عشق بے حساب کیا کیا غلط کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books