aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sarokaar"
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
جسے نہ حسن سے مطلب نہ عشق سے سروکاروہ شخص مجھ کو بہت بد نصیب لگتا ہے
تیرگی چاہے ستاروں کی سفارش لائےرات سے مجھ کو سروکار نہیں ہو سکتا
اب ٹوٹ رہا ہے مری ہستی کا تصوراس وقت مجھے تجھ سے سروکار بہت ہے
سامعۂ صدائے جاں بے سروکار تھا کہ تھاایک گماں کی داستاں بر لب نیم وا بھی تھی
آنکھوں میں حسیں خواب تو ہیں آج بھی لیکنتعبیر سے اب کوئی سروکار نہیں ہے
کچھ سروکار نہیں جان رہے یا نہ رہےنہ رہا ان سے تو پھر کس سے سروکار رہا
اس کا ہونا ہی بہت ہے وہ کہیں ہے تو سہیکیا سروکار اس سے ہے مجھ کو ظفرؔ کیسا ہے وہ
ہشیار ہو اے بے خود و سرشار محبتاظہار محبت! ارے اظہار محبت
مانگے ہے دعا خلق تجھے دیکھ کے ظالمیا رب کسو کو اس سے سروکار نہ ہووے
کس کے گمان میں تھے نئے موسموں کے رنگکس کا مرے سوا سروکار انتظار تھا
دنیا سے کچھ نہیں ہے سروکار اب مجھےبے شک مرے لیے مجھے تنہائی چاہیئے
توفیق سے کب کوئی سروکار چلے ہےدنیا میں فقط طالع بیدار چلے ہے
تمہاری خوش دہنی سے ہے اصل میں سروکاریہ لب کا بوسہ تو بس ابتدائے بوسہ ہے
عالم تری نگہ سے ہے سرشار دیکھنامیری طرف بھی ٹک تو بھلا یار دیکھنا
بے تعلق ہی سہی اس کو مگر ہے مجھ سےاک سروکار سروکار بھی ایسا ویسا
دل کو دنیا سے سروکار کبھی تھا ہی نہیںآنکھ نے بھی مگر اس رخ کو عجب بتلایا
رکھا کوچۂ عشق میں جس نے قدم ہوا حضرت عشق کا جس پہ کرماسے آپ سے بھی سروکار نہیں جو غرض ہے تو اپنے صنم سے غرض
دروازہ نہیں اپنے سروکار میں شاملہے رابطہ رکھا ہوا دیوار سے ہم نے
نہیں تازہ دل کی شکستگی یہی درد تھا یہی خستگیاسے جب سے ذوق شکار تھا اسے زخم سے سروکار تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books