aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "silsila"
مجھ پہ ہی ختم ہوا سلسلۂ نوحہ گریاس قدر گردش ایام پہ رونا آیا
سلسلہ فتنۂ قیامت کاتیری خوش قامتی سے ملتا ہے
اس سے ہر دم معاملہ ہے مگردرمیاں کوئی سلسلہ ہی نہیں
نکہت پیرہن سے اس گل کیسلسلہ بے صبا رہا میرا
جس کو بھی چاہا اسے شدت سے چاہا ہے فرازؔسلسلہ ٹوٹا نہیں ہے درد کی زنجیر کا
شاعری تازہ زمانوں کی ہے معمار فرازؔیہ بھی اک سلسلۂ کن فیکوں ہے یوں ہے
ابھی تو سلسلہ اپنا زمیں سے آسماں تک تھاابھی دیکھا تھا راتوں کا سحر آثار ہو جانا
دل سے پہنچی تو ہیں آنکھوں میں لہو کی بوندیںسلسلہ شیشے سے ملتا تو ہے پیمانے کا
اب کون زخم و زہر سے رکھے گا سلسلہجینے کی اب ہوس ہے ہمیں ہم تو مر گئے
ہمیں ہماری انائیں تباہ کر دیں گیمکالمے کا اگر سلسلہ نہیں کرتے
دلوں کو فکر دوعالم سے کر دیا آزادترے جنوں کا خدا سلسلہ دراز کرے
تجھے کیا خبر مرے بے خبر مرا سلسلہ کوئی اور ہےجو مجھی کو مجھ سے بہم کرے وہ گریز پا کوئی اور ہے
اپنی شکایتیں نہ سہی تیرا غم سہیاظہار داستاں کا کوئی سلسلہ تو ہے
تو نہیں تو زندگی میں اور کیا رہ جائے گادور تک تنہائیوں کا سلسلہ رہ جائے گا
مانا یہ زندگی ہے فریبوں کا سلسلہدیکھو کسی فریب کے جوہر کبھی کبھی
سلسلہ میرے سفر کا کبھی ٹوٹا ہی نہیںمیں کسی موڑ پہ دم لینے کو ٹھہرا ہی نہیں
بنے بنائے سے رستوں کا سلسلہ نکلانیا سفر بھی بہت ہی گریز پا نکلا
اب بھی کچھ لوگو نے بیچی ہے نہ اپنی آتمایہ پتن کا سلسلہ کچھ اور چلنا چاہیے
سلسلہ ختم ہوا جلنے جلانے والااب کوئی خواب نہیں نیند اڑانے والا
لیے جاتی ہیں کسی دھیان کی لہریں ناصرؔدور تک سلسلۂ تاک طرب ہے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books