aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "solaasa"
جان کر سوتا تجھے وہ قصد پا بوسی مرااور ترا ٹھکرا کے سر وہ مسکرانا یاد ہے
آج ملنے کی خوشی میں صرف میں جاگا نہیںتیری آنکھوں سے بھی لگتا ہے کہ تو سویا نہ تھا
بادل کے ریشم جھولے میںبھور سمے تک سویا چاند
نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھایوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
وہ جو تھا وہ کبھی ملا ہی نہیںسو گریباں کبھی سلا ہی نہیں
دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہےمل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہے
قافلے میں صبح کے اک شور ہےیعنی غافل ہم چلے سوتا ہے کیا
جس چیز سے تجھ کو نسبت ہے جس چیز کی تجھ کو چاہت ہےوہ سونا ہے وہ ہیرا ہے وہ ماٹی ہو یا کنکر ہو
پوچھ نہ ان نگاہوں کی طرفہ کرشمہ سازیاںفتنے سلا کے رہ گئیں فتنے جگا کے رہ گئیں
چلا آتا یقیناً خواب میں وہہمیں کل رات سونا چاہیے تھا
اب اسے دار پہ لے جا کے سلا دے ساقییوں بہکنا نہیں اچھا ترے مستانے کا
جسے چھو لوں میں وہ ہو جائے سوناتجھے دیکھا تو جانا بد دعا تھی
وفا کی آنچ سخن کا تپاک دو ان کودلوں کے چاک رفو سے سلا نہیں کرتے
ترک تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میںلیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
میں رات ٹوٹ کے رویا تو چین سے سویاکہ دل کا زہر مری چشم تر سے نکلا تھا
صبح کا سونا جو ہاتھ آتا امیرؔبھیجتے تحفہ موذن کے لیے
مل کر جدا ہوئے تو نہ سویا کریں گے ہماک دوسرے کی یاد میں رویا کریں گے ہم
کون دہرائے پھر وہی باتیںغم ابھی سویا ہے جگائے کون
بے کار گیا بن میں سونا مرا صدیوں کااس شہر میں تو اب تک سکہ بھی نہیں بدلا
جو اس شور سے میرؔ روتا رہے گاتو ہمسایہ کاہے کو سوتا رہے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books