aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ulte.nge"
دیدار سے پہلے ہی کیا حال ہوا دل کاکیا ہوگا جو الٹیں گے وہ رخ سے نقاب آخر
الٹی ہے نہ الٹیں گے نقاب رخ روشنمانا ہے نہ مانیں گے وہ کہنا مرے دل کا
اس کے سائے میں مرے خواب دہک اٹھیں گےمیرے چہرے پہ چمکتا ہوا آنچل کر دو
تم شہر میں ہو تو ہمیں کیا غم جب اٹھیں گےلے آئیں گے بازار سے جا کر دل و جاں اور
گئے موسم میں جو کھلتے تھے گلابوں کی طرحدل پہ اتریں گے وہی خواب عذابوں کی طرح
پہلے پہل لڑیں گے تمسخر اڑائیں گےجب عشق دیکھ لیں گے تو سر پر بٹھائیں گے
دریچوں کو تو دیکھو چلمنوں کے راز تو سمجھواٹھیں گے پردہ ہائے بام و در آہستہ آہستہ
یہ اٹھنا بیٹھنا محفل میں ان کا رنگ لائے گاقیامت بن کے اٹھیں گے بھبوکا بن کے بیٹھے ہیں
اٹھیں گے ابھی اور بھی طوفاں مرے دل سےدیکھوں گا ابھی عشق کے خواب اور زیادہ
دست و پا رکھتے ہیں اور بیکار کیوں بیٹھے رہیںہم اٹھیں گے اپنی قسمت کو بنانے کے لیے
تھی خبر گرم کہ غالبؔ کے اڑیں گے پرزےدیکھنے ہم بھی گئے تھے پہ تماشا نہ ہوا
قہر ڈھائے گی اسیروں کی تڑپاور بھی الجھیں گے حلقے دام کے
ہماری روح پہ جب بھی عذاب اتریں گےتمہاری یاد کو اس دل کو ڈھال ہونا ہے
اک دن پردہ خود الٹے گاچھپ چھپ کے ترسانے والا
پھر نہ طوفان اٹھیں گے نہ گرے گی بجلییہ حوادث ہیں غریبوں ہی کے مٹ جانے تک
تری زمیں سے اٹھیں گے تو آسماں ہوں گےہم ایسے لوگ زمانے میں پھر کہاں ہوں گے
وہ آویں گے مرے گھر وعدہ کیسا دیکھنا غالبؔنئے فتنوں میں اب چرخ کہن کی آزمائش ہے
جو سننا چاہو تو بول اٹھیں گے اندھیرے بھینہ سننا چاہو تو دل کی صدا سنائی نہ دے
میرے بعد جانے کے اتریں گے کیوں کریہ کپڑے جو میرے پنہائے ہوئے ہیں
جی میں ہے کہ اس در سے اب ہم نہیں اٹھیں گےجس در پہ نہ جانے کی سو بار قسم کھائی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books