aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vasiila"
مشکل کو سمجھنے کا وسیلہ نکل آتاتم بات تو کرتے کوئی رستہ نکل آتا
تمہیں خبر ہے کہ طاقت مرا وسیلہ ہےتم اپنے آپ کو بے اختیار مت کرنا
مری مشکل مری مشکل نہیں ہےوسیلہ تیری آسانی کا میں ہوں
یہ چاند رات ہی دیدار کا وسیلہ ہےبروز عید ہی وہ خوبرو نکلتا ہے
کیا ہے غم ظفرؔ تجھے حشر کا جو خدا نے چاہا تو برملاہمیں ہے وسیلہ رسول کا وہ ہمارا حامیٔ کار ہے
میرا دعا سے بڑھ کے دوا پر یقین ہےمجھ سے وسیلہ چھوڑ وسائل پہ بات کر
مری اکائی کو اظہار کا وسیلہ دےمری نظر کو مرے دل کو امتحان میں لا
مرا سینہ ہزاروں چیختی روحوں کا مسکن ہےوسیلہ ہوں میں گونگی حسرتوں کی ترجمانی کا
میری شہرت کا وسیلہ ہے تمہاری نسبتمیری پہچان ہو تم میرا حوالہ تم ہو
غم کا صحرا نہ ملا درد کا دریا نہ ملاہم نے مرنا بھی جو چاہا تو وسیلہ نہ ملا
وسیلہ ہے انسان رازق خدا ہےجو در بند ہوں گے دریچے کھلیں گے
تیرے حصے کی محبت تو تجھے ملنی تھیمیرے ذمے تھا فقط اس کا وسیلہ ہونا
ساحل پہ جلا دے جو پلٹنے کا وسیلہاب ایسا جیالا مرے لشکر میں نہیں ہے
اس مصیبت سے نکلنے کا وسیلہ کر دےکھو گیا ہے جو مرا مجھ کو وہی لا کر دے
سمجھتا ہوں وسیلہ مغفرت کا شرم عصیاں کوکہ اشکوں سے مرے دھل جائے گا دامان تر میرا
مری نجات کا ہوگا ظفرؔ وسیلہ وہیجو لفظ نعت کا میرے خیال تک پہنچا
خنجر شمر تو وسیلہ ہےخود شناسی مٹا رہی ہے مجھے
عجب مصاف سکوت و سخن میں جاری ہےکسے وسیلۂ عرض ہنر بنایا جائے
مجھے تم سے بچھڑنے کے عوض میںوسیلہ مل گیا ہے شاعری کا
کیا وسیلہ ہو مرے اظہار کالفظ ہوں گونگی زبانوں میں رہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books