aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaruurii"
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہےنیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
محبت نا سمجھ ہوتی ہے سمجھانا ضروری ہےجو دل میں ہے اسے آنکھوں سے کہلانا ضروری ہے
وہ ستارہ ہے چمکنے دو یوں ہی آنکھوں میںکیا ضروری ہے اسے جسم بنا کر دیکھو
ہزاروں بھیس میں پھرتے ہیں رام اور رحیمکوئی ضروری نہیں ہے بھلا بھلا ہی لگے
اس کو بھی ہم سے محبت ہو ضروری تو نہیںعشق ہی عشق کی قیمت ہو ضروری تو نہیں
عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیںہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں
زندگی معرکۂ روح و بدن ہے مشتاقؔعشق کے ساتھ ضروری ہے ہوس کا ہونا
کام سب غیر ضروری ہیں جو سب کرتے ہیںاور ہم کچھ نہیں کرتے ہیں غضب کرتے ہیں
محبت میں ذرا سی بے وفائی تو ضروری ہےوہی اچھا بھی لگتا ہے جو وعدے توڑ دیتا ہے
ضروری ہو گئی ہے دل کی زینتمکیں پہچانے جاتے ہیں مکاں سے
مجھے پتہ ہے مجھے منانے کو تم بھی بے چین ہو رہے ہوتو کیا ضروری ہے تم بھی اتنے بھرم دکھاؤ مجھے مناؤ
اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضرورییہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہوگا
کیوں ضروری ہے کسی کے پیچھے پیچھے ہم چلیںجب سفر اپنا ہے تو اپنی روانی چاہیئے
تازہ غزل ضروری ہے محفل کے واسطےسنتا نہیں ہے کوئی دوبارہ سنی ہوئی
ستم کے بہت سے ہیں رد عملضروری نہیں چشم تر کیجیے
بس ایک ہوک سی دل سے اٹھے گھٹا کی طرحکہ حرف و صوت ضروری نہیں دعا کے لیے
غم ہر اک آنکھ کو چھلکائے ضروری تو نہیںابر اٹھے اور برس جائے ضروری تو نہیں
شرافت چھین لیتی ہے صداقت چھین لیتی ہےقلم کاروں سے خودداری ضرورت چھین لیتی ہے
کیا ضروری ہے کہ باہر ہی نمو ہو میریمیرا کھلنا مرے اندر بھی تو ہو سکتا ہے
اک دن زباں سکوت کی پوری بناؤں گامیں گفتگو کو غیر ضروری بناؤں گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books