Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سٹیٹس کے لئے بیسٹ عاشق شاعری

عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتاب

دل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہوتے تک

مرزا غالب

عاشق ہوں پہ معشوق فریبی ہے مرا کام

مجنوں کو برا کہتی ہے لیلیٰ مرے آگے

مرزا غالب

عاشقی میں بہت ضروری ہے

بے وفائی کبھی کبھی کرنا

بشیر بدر

اسی خاطر تو قتل عاشقاں سے منع کرتے تھے

اکیلے پھر رہے ہو یوسف بے کارواں ہو کر

خواجہ محمد وزیر

دیکھا ہے عاشقوں نے برہمن کی آنکھ سے

ہر بت خدا ہے چاہنے والوں کے سامنے

منیر  شکوہ آبادی

دوستی کا دعویٰ کیا عاشقی سے کیا مطلب

میں ترے فقیروں میں میں ترے غلاموں میں

شعیب بن عزیز

گرد اڑی عاشق کی تربت سے تو جھنجھلا کر کہا

واہ سر چڑھنے لگی پاؤں کی ٹھکرائی ہوئی

امیر مینائی

بہت مضر دل عاشق کو آہ ہوتی ہے

اسی ہوا سے یہ کشتی تباہ ہوتی ہے

تعشق لکھنوی

کس قدر دل سے فراموش کیا عاشق کو

نہ کبھی آپ کو بھولے سے بھی میں یاد آیا

امانت لکھنوی

عاشق سے ناک بھوں نہ چڑھا او کتاب رو

ہم درس عشق میں یہ الف بھی پڑھے نہیں

امداد علی بحر

مجھ سا عاشق آپ سا معشوق تب ہووے نصیب

جب خدا اک دوسرا ارض و سما پیدا کرے

مرزا مسیتابیگ منتہی

اس طرح بھیس میں عاشق کے چھپا ہے معشوق

جس طرح آنکھ کے پردے میں نظر ہوتی ہے

جلیل مانک پوری

یہ کیا کہ عاشقی میں بھی فکر زیاں رہے

دامن کا چاک تا بہ جگر جانا چاہیے

احمد صغیر صدیقی

ناصح مرے رونے کا نہ مانع ہو کہ عاشق

گر یہ نہ کرے کام تو پھر کام کرے کیا

جرأت قلندر بخش

ملا ہے عاشقی میں رتبۂ پیغمبری مجھ کو

میں اس سے کیوں دبوں مجنوں نہیں کچھ ابن عم میرا

مصحفی غلام ہمدانی
بولیے