aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل چھو لینے والی اموشنل شاعری

وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن

اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا

ساحر لدھیانوی

شام کے سائے میں جیسے پیڑ کا سایا ملے

میرے مٹنے کا تماشا دیکھنے کی چیز تھی

لیاقت علی عاصم

اک شام کے سائے تلے بیٹھے رہے وہ دیر تک

آنکھوں سے کی باتیں بہت منہ سے کہا کچھ بھی نہیں

بشیر بدر

اب مرا درد مری جان ہوا جاتا ہے

اے مرے چارہ گرو اب مجھے اچھا نہ کرو

شہزاد احمد

ابھی تو اچھی لگے گی کچھ دن جدائی کی رت

ابھی ہمارے لیے یہ سب کچھ نیا نیا ہے

شارق کیفی

انجان تم بنے رہے یہ اور بات ہے

ایسا تو کیا ہے تم کو ہماری خبر نہ ہو

نامعلوم

اے جلتی رتو گواہ رہنا

ہم ننگے پاؤں چل رہے ہیں

اختر ہوشیارپوری

سپاہ شام کے نیزے پہ آفتاب کا سر

کس اہتمام سے پروردگار شب نکلا

افتخار عارف

بھیک دے کر نہ جانے کیا لیں گے

اک بھکارن ڈری ڈری سوچے

پریم بھنڈاری

چلو عاصیؔ ابھی واپس چلیں گھر

ابھی تو شام ہوتی جا رہی ہے

اقبال عاصی

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے