عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہیے : پروپوز ڈے کے موقع پر
8،فروری ویلنٹائن ویک کا دوسرا دن ہے۔اور اس دن کو پوری دنیا میں " پروپوز ڈے" کی صورت میں منایا جاتا ہے ۔ جو لوگ اپنےمحبت بھرے جذبات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں وہ اس دن کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔اس موقع پر ہمارا یہ شعری انتخاب پڑھئے ۔
یہ کہنا تھا ان سے محبت ہے مجھ کو
یہ کہنے میں مجھ کو زمانے لگے ہیں
-
موضوعات: اظہاراور 2 مزید
دل پہ کچھ اور گزرتی ہے مگر کیا کیجے
لفظ کچھ اور ہی اظہار کئے جاتے ہیں
-
موضوعات: اظہاراور 1 مزید
حال دل یار کو محفل میں سنائیں کیوں کر
مدعی کان ادھر اور ادھر رکھتے ہیں
-
موضوع: اظہار
حال دل سنتے نہیں یہ کہہ کے خوش کر دیتے ہیں
پھر کبھی فرصت میں سن لیں گے کہانی آپ کی
-
موضوع: اظہار
عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہئے
آپ کو چہرے سے بھی بیمار ہونا چاہئے
-
موضوعات: اظہاراور 2 مزید