Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Naseem Ajmal's Photo'

نسیم اجمل

1948 | دلی, انڈیا

عالمی شہرت یافتہ ریاضی داں اور اپنی طرز کے منفرد شاعر

عالمی شہرت یافتہ ریاضی داں اور اپنی طرز کے منفرد شاعر

نسیم اجمل کے اشعار

96
Favorite

باعتبار

میں ایک شمع سر رہ گزار ہوں اجملؔ

نہ جانے کس لئے مجھ کو بجھانا چاہتا ہے

تصوير آب تم کو دکھائیں بھی کیا کہ تم

آئینہ کہہ رہا ہے ابھی اپنے ڈر میں ہو

سنا ہے آج ملے ہو نسیم اجملؔ سے

ذرا بتاؤ وہ خانہ خراب کیسا تھا

بڑی مشکلوں سے میں سویا تھا کل

بہت شور گھر کی دواروں میں تھا

نہ کوئی رنگ نہ خوشبو نہ خواب ہے مجھ میں

صبا یہ کہتی ہے تصوير آب ہے مجھ میں

ہمارے دوست یا دشمن تھے کچھ خبر نہ ہوئی

یہ راہ روکے ہوئے بام و در عجیب سے تھے

پگھل گئے مرے اندر ہزارہا سورج

کہ ظلمت شب ہستی کی واردات ہوں میں

سارا منظر خواب میں موجوں کی طغیانی کا تھا

میں سنبھلتا کیا کہ سر پر قہقہہ پانی کا تھا

اڑان بھرتے تو کچھ لوگ تذکرے کرتے

پروں پہ جم گئی گرد پس سفر کیسی

تمام شوق شفق راہ میں سجائے ہوئے

میں منتظر ہوں ترا کب سے رہگزر روکے

بے حس پڑا ہوا ہوں میں لمحوں کی گرد میں

صدیوں کی تھی جو مجھ میں کسک کون لے گیا

وہ ایک ٹوٹتے تارے کی ضو تھی جس کو میں

سمجھ رہا تھا کوئی آفتاب ہے مجھ میں

ابھی تو شعلۂ جاں میں لپک نہیں آئی

کچھ اور تیز ہواؤں کو میری جاں کر دے

بس اک چٹان سے ٹکرا کے بہہ نکلنا ہے

پھر اس کے بعد یہ میری تری خبر کیسی

دیکھنے والے کی نظروں نے دیا مجھ کو فریب

اس کی آنکھوں کا سکوں کر گیا غرقاب مجھے

برہنہ تھا تو اندھیرا بھی لاج رکھ نہ سکا

ملا لباس تو ہر شخص رہگزر کا گیا

قدم قدم سے ملا کر وہ چل رہے تھے بہت

چھپے ہوئے تھے مگر دل میں ڈر قیامت کے

اہل دانش بھی جسے کچھ نہیں سمجھے وہ شخص

جب ترے شہر میں پہنچا تو تماشہ ٹھہرا

مجھے وجود کا اپنے ہوا ہے تب احساس

پلٹ کے آئی چٹانوں سے جب صدا میری

وہ اپنی آنکھ چہرہ ہات پاؤں

سفر میں زندگی کے کھو چکا ہے

دفن کر دے مجھے چٹانوں میں

اور آنکھیں خلاؤں میں کھولے

آنکھ چہرہ ہاتھ پاؤں خون سے لت پت ہیں سب

لو ملو مجھ سے کہ میں ہوں اک ثمر تنہائی کا

لے گئے چن چن کے اجملؔ صاحبان عقل و ہوش

میرے حصے میں بچے ہیں حرف لغزیدہ تمام

فکر کے چاند ابھرتے ہیں مرے سینے سے

موجیں لیتا ہوا معنی کا سمندر ہوں میں

اس کی جنبش مژگاں مجھ سے ہی مخاطب تھی

وارث قلم تھا میں کھو گیا سوالوں میں

بجھائے جا رہے تھے کتنے سورج

سمندر بھی عجب ہیجان میں تھا

روشنی دے نہ سکے رات سے کچھ لے نہ سکے

یہ ستارے تو فقط شور مچانے آئے

تمہاری راہ میں ہوگا کسی کھنڈر کا خوف

ہمارے سامنے اپنی صدا کا ڈر ہے بہت

بے شمار سناٹا

کیسے بولتا تھا وہ

کوئی صدائے گرم کوئی حرف برق پا

شاید سبک سفر وہ ابھی رہگزر میں ہو

Recitation

بولیے