aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'mahshar'"
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
ہم ایسے محو نظارہ نہ تھے جو ہوش آتامگر تمہارے تغافل نے ہوشیار کیا
یا رب ہمیں تو خواب میں بھی مت دکھائیویہ محشر خیال کہ دنیا کہیں جسے
ہے مجمع اغیار کہ ہنگامۂ محشرکیا سیر مرے دیدۂ تر دیکھ رہے ہیں
نئے کردار آتے جا رہے ہیںمگر ناٹک پرانا چل رہا ہے
ہر زخم جگر داور محشر سے ہماراانصاف طلب ہے تری بیداد گری کا
سویرا ہے بہت اے شور محشرابھی بے کار اٹھوایا گیا ہوں
اتنی دیر میں اجڑے دل پر کتنے محشر بیت گئےجتنی دیر میں تجھ کو پا کر کھونے کا امکان ہوا
پھر تری یاد کے موسم نے جگائے محشرپھر مرے دل میں اٹھا شور ہواؤں جیسا
ہائے وہ لمحۂ سکوں کہ جسےمحشر اضطراب ہونا تھا
ہیں شادؔ و صفیؔ شاعر یا شوقؔ و وفاؔ حسرتؔپھر ضامنؔ و محشرؔ ہیں اقبالؔ بھی وحشتؔ بھی
لب ساحل سمندر کی فراوانی سے مر جاؤںمجھے وہ پیاس ہے شاید کہ میں پانی سے مر جاؤں
عذر آفرین جرم محبت ہے حسن دوستمحشر میں عذر تازہ نہ پیدا کرے کوئی
ملے گی شیخ کو جنت، ہمیں دوزخ عطا ہوگابس اتنی بات ہے جس کے لیے محشر بپا ہوگا
اے داور محشر لے دیکھ آئے تری دنیاہم خود کو بھی کھو بیٹھے وہ بھیڑ تھی میلے میں
کشتی چلا رہا ہے مگر کس ادا کے ساتھہم بھی نہ ڈوب جائیں کہیں نا خدا کے ساتھ
ایک اک پل میں اترتا رہا صدیوں کا عذابہجر کی رات گزاری ہے کہ محشر دیکھا
اک عمر کے دکھ پائے سوتے ہیں فراغت سےاے غلغلۂ محشر ہم کو نہ جگا جانا
اے خوشا ختم اجتناب مگرمحشر التفات باقی ہے
دریا بہ حباب اندر طوفاں بہ سحاب اندرمحشر بہ حجاب اندر ہونا ہو تو ایسا ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books