aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بوسہ"
بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہجی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہے
تم اپنے ہونٹھ آئینے میں دیکھو اور پھر سوچوکہ ہم صرف ایک بوسہ پر قناعت کیوں نہیں کرتے
کیا یہ کم ہے کہ آخری بوسہاس جبیں پر رقم کیا گیا ہے
بوسہ میں وہ مضائقہ نہ کرےپر مجھے طاقت سوال کہاں
دکھا کے جنبش لب ہی تمام کر ہم کونہ دے جو بوسہ تو منہ سے کہیں جواب تو دے
لٹاتے ہیں وہ دولت حسن کی باور نہیں آتاہمیں تو ایک بوسہ بھی بڑی مشکل سے ملتا ہے
بوسہ کی تو ہے خواہش پر کہیے کیونکہ اس سےجس کا مزاج لب پر حرف سوال باندھے
صحبت میں غیر کی نہ پڑی ہو کہیں یہ خودینے لگا ہے بوسہ بغیر التجا کیے
ملے اگر لب شیریں کا تیرے اک بوسہتو لطف ہو مجھے البتہ یار عید کے دن
جواب بوسہ سچ انگڑائیاں سچتو پھر وہ ہے وفائی جھوٹ تھی کیا
ہم کو گالی کے لیے بھی لب ہلا سکتے نہیںغیر کو بوسہ دیا تو منہ سے دکھلا کر دیا
مانگوں تو سہی بوسہ پر کیا ہے علاج اس کایاں ہونٹ کا ہل جانا واں بات کا پا جانا
غنچۂ ناشگفتہ کو دور سے مت دکھا کہ یوںبوسہ کو پوچھتا ہوں میں منہ سے مجھے بتا کہ یوں
اک بوسہ دیجئے مرا ایمان لیجئےگو بت ہیں آپ بہر خدا مان لیجئے
وہ سیدھی الٹی اک اک منہ میں سو سو مجھ کو کہہ جانادم بوسہ وہ تیرا روٹھ جانا یاد آتا ہے
آپ تو بس کھولیے لب بوسہ دینے کے لئےبوسہ دینے پر جو ہے تکرار کم کر دیجیے
وہ خواہش بوسہ بھی نہیں ابحیرت سے ہونٹ کاٹتی ہوں
ملتا ہے کبھی بوسہ نے گالی ہی پاتے ہیںمدت ہوئی کچھ ہم کو انعام نہیں ہوتا
خال لب شیریں کا دیا بوسہ کب اس نےاک چاٹ لگانے کو مرے نیشکری دی
کیا تھا اسے بوسہ بازی نے پیداکمر کی طرح سے جو غائب دہاں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books