aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "دان"
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
میرا دل گم گشتہ جو ڈھونڈا نہیں ملتاوہ اپنا دہن اپنی کمر دیکھ رہے ہیں
سنگار دان میں رہتے ہو آئنے کی طرحکسی کے ہاتھ سے گر کر بکھر گئے ہوتے
دل آشفتگاں خال کنج دہن کےسویدا میں سیر عدم دیکھتے ہیں
ایک بوڑھا آدمی ہے ملک میں یا یوں کہواس اندھیری کوٹھری میں ایک روشن دان ہے
ہے وہی عارض لیلیٰ وہی شیریں کا دہننگہ شوق گھڑی بھر کو جہاں ٹھہری ہے
رخصت ہوا تو بات مری مان کر گیاجو اس کے پاس تھا وہ مجھے دان کر گیا
دل سے کل محو تکلم تھے تو معلوم ہواکوئی کاکل کوئی لب کوئی دہن یاد نہیں
دہن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسےکلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے
دہن اس کا جو نہ معلوم ہواکھل گئی ہیچ مدانی میری
میرا کیا اک موج ہوا ہوں پر یوں ہے اے غنچہ دہنتو نے دل کا باغ جو چھوڑا غنچے بے استاد ہوئے
آ رکھ دہن زخم پہ پھر انگلیاں اپنیدل بانسری تیری ہے بجانے کے لئے آ
پھر ہمارا دل گم گشتہ بھی مل جائے گاپہلے تو اپنا دہن اپنی کمر پیدا کر
برگ گل پر چراغ سا کیا ہےچھو گیا تھا اسے دہن میرا
عجیب شخص تھا بارش کا رنگ دیکھ کے بھیکھلے دریچے پہ اک پھول دان چھوڑ گیا
تلخیٔ کام و دہن کب سے عذاب جاں ہےاب تو یہ زہر رگ و پے میں اتر بھی جائے
اس موسم میں گل دانوں کی رسم کہاں ہےلوگو اب پھولوں کی آتش دان میں رکھنا
دھیرے دھیرے بھڑک رہی تھی آتش دان کی آگبہکے ہوئے جذبات تھے میرے اور دسمبر تھا
سنا کے کوئی کہانی ہمیں سلاتی تھیدعاؤں جیسی بڑے پان دان کی خوشبو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books