aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "دعویٰ"
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیںوفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
ہم نہیں وہ جو کریں خون کا دعویٰ تجھ پربلکہ پوچھے گا خدا بھی تو مکر جائیں گے
گو دعوی تقوی نہیں درگاہ خدا میںبت جس سے ہوں خوش ایسا گنہ گار نہیں ہوں
کب کیا میں نے عشق کا دعویٰتیرا اپنا گمان ہے پیارے
تو بچائے لاکھ دامن مرا پھر بھی ہے یہ دعویٰترے دل میں میں ہی میں ہوں کوئی دوسرا نہیں ہے
دوستی کا دعویٰ کیا عاشقی سے کیا مطلبمیں ترے فقیروں میں میں ترے غلاموں میں
منصور کو ہوا لب گویا پیام موتاب کیا کسی کے عشق کا دعویٰ کرے کوئی
ترک دنیا کا یہ دعویٰ ہے فضول اے زاہدبار ہستی تو ذرا سر سے اتارا ہوتا
میں کیسے پیش کروں دعویٰ پارسائی کامیں ایک عمر ملوث رہا گناہوں میں
کیا ہوا وقت کا دعویٰ کہ ہر اک اگلے برسہم اسے اور حسیں اور حسیں دیکھتے ہیں
ہے جنہیں سب سے زیادہ دعویٔ حب الوطنآج ان کی وجہ سے حب وطن رسوا تو ہے
عشق میں ہم کوئی دعویٰ نہیں کرتے لیکنکم سے کم معرکۂ جاں میں نہ ہاریں گے تمہیں
کیا کس نے جگر داری کا دعویٰشکیب خاطر عاشق بھلا کیا
غزل سرائی کا دعویٰ تو سب کرے ہیں وسیمؔمگر وہ میرؔ سا لہجہ نظر نہیں آتا
کر کے دعویٰ کہیں انا الحق کابر سر دار وہ کھنچا دیکھا
سب کو مقبول ہے دعویٰ تری یکتائی کاروبرو کوئی بت آئنہ سیما نہ ہوا
مسیحائی کا دعویٰ اور بیماروں سے یہ غفلتدوا کیا کر نہیں سکتے ہیں وہ لیکن نہیں کرتے
تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیادو روز میں گلاب سا چہرہ اتر گیا
دعویٰ عشق و وفا پر مجھ کو مرنا آ گیاکہہ گزرنے کی جگہ اب کر گزرنا آ گیا
مومنؔ بخدا سحر بیانی کا جبھی تکہر ایک کو دعویٰ ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books