aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مصلوب"
یارو مجھے مصلوب کرو تم کہ مرے بعدشاید کہ تمہارا قد و قامت نکل آئے
ہر جذبہ مصلوبہر خواہش مقتول
کر دیں مصلوب انہیں لاکھ زمانے والےحق پرستوں کو کہاں دار سے ڈر لگتا ہے
گھیر کر مجھ کو بھی لٹکا دیا مصلوب کے ساتھمیں نے لوگوں سے یہ پوچھا تھا کہ قصہ کیا ہے
مصلوب ہوا کوئی سر راہ تمناآواز جرس پچھلے پہر تیز بہت ہے
جانتا ہوں مجھے مصلوب کیا جائے گاخود کو سچ کہہ کے گنہ گار کیا ہے میں نے
مجھ کو نفرت سے نہیں پیار سے مصلوب کرومیں تو شامل ہوں محبت کے گنہ گاروں میں
مجرم تھا جو وہ اپنی ذہانت سے بچ گیاجس سے خطا نہ کی تھی وہ مصلوب ہو گیا
مصلوب ہو رہا تھا مگر ہنس رہا تھا میںآنکھوں میں اشک لے کے خدا تک نہیں گیا
شاہراہوں پہ ہمیں تو نہیں مصلوب ہوئےقتل مہتاب نے خود کو بھی لب بام کیا
وہ بھی مصلوب ہو نہ جائے کہیںوہ بڑا حق شناس ہے اے دوست
مصلوب ہو گئے جنہیں مطلب تھا عشق سےدولت کی تھی طلب جنہیں شداد ہو گئے
تم نے سچ بولا ہے مصلوب تمہیں ہونا ہےاپنے کاندھے پہ صلیب اپنی اٹھائے رکھو
وہ کہاں ہیں کہ جو مصلوب نہ تھےمیری مٹی میں بغاوت ہی سہی
میں صداقت ہوں مجھے موت نہیں آئے گیویسے مصلوب کئی بار کیا جائے گا
ہم کو مصلوب کرو لاشہ جلا دو چاہےقبل تعزیر کوئی سننا سنانا بھی تو ہو
کیا فرض ہے کہ عیسیٰ و مریم دکھائی دےمصلوب درد چیخے کہ میں ابتلا میں ہوں
کس کو ہے یہ خبر کہ بہ عنوان زندگیکس حسن اہتمام سے مصلوب ہم ہوئے
لمحوں کے لئے ایک نظر ان کو تو دیکھوصدیوں کی صلیبوں پہ جو مصلوب رہے ہیں
مفتیو محتسبو ہاں مجھے مصلوب کروزندگی جرم اگر ہے تو خطا وار ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books