aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ناظر"
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہےآنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
اس نئے غم سے کنارہ بھی تو ہو سکتا ہےعشق پھر ہم کو دوبارہ بھی تو ہو سکتا ہے
ترے کانوں میں کوئی بات بتانی تھی ہمیںدل میں سکھیوں کے تری آگ لگانی تھی ہمیں
دھڑکنیں محبت کی دل نشین خاموشیمرحبا اے ہنگامو آفرین خاموشی
ہم نے جلتے ہوئے خیموں کی وہ شامیں رکھ دیںشعر میں لفظ رکھے لفظ میں چیخیں رکھ دیں
آنکھوں کو اس کا دیکھنا منظور بھی نہیںناظر ہی جو رہا کبھی منظر نہیں ہوا
جو سمجھا تھا خود کو ناظروہ بھی ایک نظارہ نکلا
پلکوں سے آسماں کو اشارہ کرو کبھیآنسو ہمارے غم کا ستارہ کرو کبھی
شب فرقت نظر آتے نہیں آثار سحراتنی ظلمت ہے رخ شمع پہ بھی نور نہیں
خدا کو حاضر و ناظر سمجھ کے یہ کہہ دےکہ ہم نے تجھ سے محبت میں انتہا نہیں کی
پرزہ پرزہ ملا کے پھاڑ دیاخط پہ ناظرؔ کا نام دیکھ لیا
میں ایک ناظر وہ اک مصورکئی مناظر دکھا رہا ہے
قید قفس میں اب ناظرؔروح بہت گھبراتی ہے
کیا نظر آئے گا ناظر میرےزخم غائب ہیں بظاہر میرے
وہ منظر خوش ہوں جس سے سارے ناظربدل جاتا ہے حیرانی یہی ہے
اس کے رخ پر ڈالتے ہیں اک اچٹتی سی نظراور پھر فکر سخن میں غرق ہو جاتے ہیں ہم
عمر بھر ناظرؔ رہے صحرا نوردبزم گلشن گرچہ یاد آتی رہی
نظر اٹھی تو بس حیرت سے ہم دیکھا کئے اس کوہماری گمشدہ دستار اس کے سر پہ رکھی تھی
اعمال اپنے دیکھ کے یہ تجزیہ بھی کرناظرؔ تری دعا سے اثر کون لے گیا
محو حیرت ہو کے ناظرؔ دیکھتا ہی رہ گیالمحہ لمحہ اپنی سانسوں کا زیاں ہوتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books