aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "چھو"
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیںجو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سومیں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
اس حسن کے سچے موتی کو ہم دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیںجسے دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں وہ دولت کیا وہ خزانا کیا
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
کل جنہیں چھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظرآج وہ رونق بازار نظر آتے ہیں
اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کر دومیں کہ صدیوں سے ادھورا ہوں مکمل کر دو
تجھے خبر ہی نہیں رات معجزہ جو ہوااندھیرے کو، تجھے چھو کر، دکھائی دینے لگا
حسن کہتا تھا چھیڑنے والےچھیڑنا ہی تو بس نہیں چھو بھی
چھو کے دیکھا تو گرم تھا ماتھادھوپ میں کھیلتا رہا ہے چاند
اس نے چھو کر مجھے پتھر سے پھر انسان کیامدتوں بعد مری آنکھوں میں آنسو آئے
جسے چھو لوں میں وہ ہو جائے سوناتجھے دیکھا تو جانا بد دعا تھی
سانسوں میں گھل رہی ہے کسی سانس کی مہکدامن کو چھو رہا ہے کوئی ہات کیا کریں
ننھے بچوں نے چھو بھی لیا چاند کوبوڑھے بابا کہانی سناتے رہے
ترے بدن سے جو چھو کر ادھر بھی آتا ہےمثال رنگ وہ جھونکا نظر بھی آتا ہے
پیار تو پہلے بھی اس سے تھا مگر اتنا نہیںتب میں اس کو چھو تو لیتا تھا مگر روتا نہ تھا
ہر اک موڑ پر ہم غموں کو سزا دیںچلو زندگی کو محبت بنا دیں
سنبھالے تو ہوں خود کو تجھ بن مگرجو چھو لے کوئی تو بکھر جاؤں میں
میں چھو گیا تو ترا رنگ کاٹ ڈالوں گاسو اپنے آپ سے تجھ کو بچا کے ساتھ ہوں میں
تم اس کو دیکھ کر چھو کر بھی زندہ لوٹ آئے ہومیں اس کو خواب میں دیکھوں تو حیرانی سے مر جاؤں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books