aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दस्त-ए-नाज़ुक-ए-दिलदार"
مجھ کو رحم آتا ہے دست نازک دل دار پرمیں ہی رکھ دوں گا گلا اے ہمدمو تلوار پر
دست نازک سے جو پردے کو سنوارا تم نےمیں یہ سمجھا کہ نوازش سے پکارا تم نے
شاخ نازک پہ کھلے ہی تھے کہ مرجھا بھی گئےایک دن پھول یہی شان بہاراں ہوتے
دیار دل سے گزر جس گھڑی بھی ہو دلدارؔملے نہ پھول تو اشکوں کے ہار رکھ دینا
ہوشیاری سے ہو پرویںؔ چمن حسن کی سیردام اور دانہ ہیں دونوں رخ دل دار کے پاس
خیر ہو پرویںؔ دل مضطر مرالے چلا پھر کوچۂ دل دار میں
چھونے والا تری جبیں کومیرا دست خیال ہوگا
مری قسمت لکھی جاتی تھی جس دن میں اگر ہوتااڑا ہی لیتا دست کاتب تقدیر سے کاغذ
میں نثار دست نازک جو اٹھائے ناز شانہکہ سنور گئیں یہ زلفیں تو سنور گیا زمانہ
کس طرح کر دیا دل نازک کو چور چوراس واقعہ کی خاک ہے پتھر کو اطلاع
دیکھ کر دست حنائی ان کاخون دل خون جگر یاد آیا
یہ تماشا دیدنی ٹھہرا مگر دیکھے گا کونہو گئے ہم راکھ تو دست دعا روشن ہوا
کاٹ کر دست دعا کو میرے خوش ہو لے مگرتو کہاں آخر یہ شاخ بے ثمر لے جائے گا
بات کرنے سے بھی نفرت ہو گئی دل دار کوواہ رے اظہار الفت واہ رے تاثیر عشق
سرخی کے سبب خوب کھلا ہے گل لالہعارض میں لبوں میں کف دست و کف پا میں
نازک کمر وہ ایسے ہیں وقت خرام ناززلفیں جو کھولتے ہیں تو بل کھائے جاتے ہیں
مظہرؔ چھپا کے رکھ دل نازک کو اپنے تویہ شیشہ بیچنا ہے کسی میرزا کے ہاتھ
بہت نازک ہیں میرے سرو قامت تیغ زن لوگوہزیمت خوردگی میری صف لشکر پہ لکھ دینا
نہ ٹوٹ جائے کہ نازک ہے رشتۂ انفاسطناب خیمۂ ہستی سنبھال کر باندھو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books